0
Friday 11 Jan 2013 00:34

انتظامیہ کالی بھیڑوں اور پیشہ ور غنڈہ گرد عناصر کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے، حسان اخوانی

انتظامیہ کالی بھیڑوں اور پیشہ ور غنڈہ گرد عناصر کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے، حسان اخوانی
اسلام ٹائمز۔ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ملتان حسان اخوانی اور ناظم اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ زکریا محمود اصغر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے اندر ریاست ہے جہاں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے ایک عشرہ سے زائد عرصہ سے پی ایس ایف کے غنڈہ گرد عناصر نے یونیورسٹی کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ جب اور جیسے چاہتے ہیں لوگوں کے جان و مال، عزت سے کھیلتے ہیں۔ رانا جاوید، حبیب دریشک اور درجنوں ایسے پیشہ ور یونیورسٹی کی کنٹینوں سے مفت پل رہے ہیں اور کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب بھی ہیں، لیکن پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے یہ پیشہ ور مجرم یونیورسٹی سے ایکسپل ہونے کے باوجود یونیورسٹی انتظامیہ ان کے خلاف کارروائی کرتی نظر نہیں آتی۔ اُلٹا اگر کوئی طالبعلم یا تنظیم ان کے خلاف آواز اُٹھاتی ہے تو ان کے خلاف یونیورسٹی انتظامیہ کارروائی پر اُتر آتی ہے۔ 

حسان اخوانی نے مزید کہا کہ انتظامیہ کی کالی بھیڑیں ان پیشہ ور غنڈہ گرد عناصر کے ہاتھوں یرغمال بنی ہوئی ہے اور اُن کی پشت پناہی کر رہی ہے۔ پی ایس ایف کے یہ عناصر الیکٹرانک میڈیا پر ویڈیو اسیکنڈل میں معصوم طلبہ سے زیادتی کرتے ہوئے دیکھائے جا چکے ہیں۔ یونیورسٹی کا عام طالب علم بھی اُن کے خلاف گواہی دینے کو تیار ہیں۔ اسلامی جمعیت طلبہ ایک دن پہلے ہونیوالے بہیمانہ اور پرتشدد واقعے کی بھرپور مذمت کرتی ہے جس میں جمعیت کے8کارکن شدید زخمی ہیں اور زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی اور شہری انتظامیہ تمام تر سیاسی دبائو سے باہر نکلتے ہوئے انصاف کے تقاضوں کے مطابق فیصلہ کرے اور پی ایس ایف کے ان پیشہ ور غنڈہ گرد عناصر پر کارروائی کرے ورنہ انتظامیہ تمام تر حالات کی خود ذمہ دار ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اسی حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چودھری کو بھی خط لکھا جائے گا جوکہ اسی ملک میں انصاف کی واحد اُمید ہیں۔
خبر کا کوڈ : 229760
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش