0
Wednesday 30 Jan 2013 19:06

سانحہ علمدار روڈ میں زخمی ہونے والے حاکم علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے

سانحہ علمدار روڈ میں زخمی ہونے والے حاکم علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ سانحہ علمدار روڈ کوئٹہ میں زخمی ہونے والے ایک اور مومن حاکم علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فاطمیہ ہسپتال کراچی میں جام شہادت نوش کرگئے۔ شہید حاکم علی گذشتہ دنوں علمدار روڈ کوئٹہ میں امریکی پے رول پر پلنے والے دہشت گردوں کے خودکش بم دھماکے میں شدید زخمی ہوئے تھے۔ دیگر شدید زخمی مومنین کے ساتھ حاکم علی کو بھی علاج کے لئے کوئٹہ سے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ جہاں 19 دن زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کہ بعد آج صبح حاکم علی زندگی کی بازی ہار گئے۔ شہید حاکم علی کی میّت غسل و کفن کے لئے فاطمیہ کمیونٹی سینٹر نمائش منتقل کی گئی۔ تاہم بعد ازاں شہید کی مّیت بذریعہ ہوائی جہاز کوئٹہ منتقل کردی گئی۔ واضح رہے کہ اب تک سانحہ علمدار روڈ کوئٹہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد 90 کے قریب پہنچ چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 235982
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش