0
Monday 4 Feb 2013 12:28

ربیع الاول عزتوں اور کرامتوں والا مہینہ ہے جس میں ہمارے آقا مولا(ص) کی تشریف آوری ہے، علامہ اقتدار نقوی

ربیع الاول عزتوں اور کرامتوں والا مہینہ ہے جس میں ہمارے آقا مولا(ص) کی تشریف آوری ہے، علامہ اقتدار نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ ماہ ربیع الاول عزتوں اور کرامتوں والا مہینہ ہے جس میں ہمارے آقا مولا(ص) کی تشریف آوری ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے احمد پارک ملتان میں میلاد الصادقین(ص) سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شاعر اہلبیت زوار حسین بسمل، نعت خواں صابر علی پیارانے بھی خطاب کیا۔ علامہ اقتدار حسین نقوی نے مزیدکہا کہ میلاد مصطفی (ص)انقلاب مصطفی (ص)کی طرف سفر کرنے کا نام ہے، یہ رسول اللہ(ص) کی شخصیت کا معجزہ ہے کہ آج اسلام تمام ادیان پر غالب ہے، جشن میلاد ایک زندہ تحریک کا نام ہے اور یہ تحریک ملک دشمن اسلام دشمن طاغوتی طاقتوں کے منہ پر طمانچہ ہے، عشق رسول(ص) کا تقاضہ ہے کہ نبی کریم(ص) کی تعلیمات کو عام کیا جائے اور ان کی لائی ہوئی شریعت کو عملی طور پر نافذ کیا جائے، یہی نبی کریم(ص) کی محبت کے دعوے کا عملی ثبوت ہوگا۔
 
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج امت مسلمہ جن مسائل کا شکار ہے ان سے نجات کا واحد حل وحدت میں پوشیدہ ہے، اگر امت مسلمہ دشمن کے خلاف نبرد آزما ہونا چاہتی ہے تو اسے رسول اکرم(ص) کی سیرت اور کردار کو اپنی عملی زندگی میں نافذ کرنا ہوگا۔ میلاد الصادقین(ع) میں ممبر صوبائی اسمبلی ملک محمد عثمان بھٹی، ملک عدنان ڈوگر، حسنین بخاری، سید اتفاق نقوی، قمر عباس ہمدانی ، محمد زکی ہمدانی، راحت حسین صدیقی، فرحت عباس صدیقی، جعفر عباس صدیقی، محمد رضا نقوی اور پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شہناز لودھی نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 237045
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش