0
Sunday 18 Apr 2010 12:40

کوہاٹ،تھانہ صدر خودکش حملہ،ہلاکتوں کی تعداد 7 ہو گئی،26 زخمی

کوہاٹ،تھانہ صدر خودکش حملہ،ہلاکتوں کی تعداد 7 ہو گئی،26 زخمی
 کوہاٹ:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق کوہاٹ میں صدر تھانے کے باہر خوکش حملے میں ہلاکتوں کی تعداد سات ہو گئی ہے جبکہ دیگر 26 افراد زخمی ہیں۔ذرائع کے مطابق کوہاٹ میں صدر تھانے کے باہر خودکش حملے میں ایک بچے سمیت سات افراد جاں بحق اور 26زخمی ہو گئے۔زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔دھماکے سے تھانے اور قریبی اسکول کی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق صبح سات بجکر پندرہ منٹ پر خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری ڈبل کیبن پک اپ راولپنڈی روڈ پر علاقہ بلی ٹنگ چوک کے قریب واقع صدر تھانے کے باہر کھڑے ٹریکٹر سے ٹکرا دی، جس سے تھانے اور قریبی پرائمری اسکول کی عمارتیں تباہ ہو گئیں اور دھماکے میں ایک بچے سمیت سات افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے،جبکہ پانچ پولیس اہلکاروں سمیت 26زخمی ہوئے، جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کوہاٹ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں کئی زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔دھماکے میں ڈھائی سو کلوگرام بارودی مواد استعمال ہوا۔جائے وقوعہ پر امدادی کاروائیاں جاری ہیں اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
ڈی آئی جی عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ دھماکے قبائلی علاقوں میں جاری آپریشن کا ردعمل ہو سکتے ہیں اور یہ کہ شواہد سے ثابت ہوتا ہے کہ دھماکوں میں قبائلی افراد شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور پولیس کو سیکیورٹی فورسز کا تعاون بھی حاصل ہے۔ ڈی پی او دلاور خان کے مطابق حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی تھانے سے ٹکرائی، جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے سے 6 پولیس اہل کار بھی زخمی ہوئے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے حوالے سے بتایا گیا کہ دھماکے میں 250 کلو گرام بارودی مواد استعمال ہوا۔
خبر کا کوڈ : 23930
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش