0
Saturday 1 May 2010 11:12

اسلامی کانفرنس تنظیم مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد دے، علی گیلانی

اسلامی کانفرنس تنظیم مسئلہ کشمیر کے حل میں مدد دے، علی گیلانی
اسلام ٹائمز - اے آر وائی نیوز کے مطابق سید علی گیلانی نے او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اکمال الدین احسان اوگلو کے نام ایک مکتوب میں کہا ہے کہ کشمیری عوام اپنے پیدائشی حق، حق خود ارادیت کے حصو ل کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں جسکا وعدہ اقوام متحدہ کی طرف سے کشمیر کے بارے میں منظور کی گئی قراردادوں میں کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت نے عالمی برادری کے سامنے کشمیریوں کو انکا حق خود ارادیت دینے کا وعدہ کیا تھا تاہم اب وہ اس سے مکر چکا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اب یہ او آئی سی کی اخلاقی، سیاسی اور دینی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو انکا حق خود ارادیت دلوانے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔ مکتوب میں جموں و کشمیر کی عوام کی طرف سے مہذب دنیا خاص طور پر اسلامی ملکوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اقوا م متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو انکا حق خود ارادیت دے کر کشمیر کا دیرینہ تنازعہ حل کرنے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالیں۔
مکتوب میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کو اندھا دھند فائرنگ سے قتل، دس ہزار سے زائد کو حراست کے دوران قتل جبکہ بارہ ہزار افراد کو دوران حراست لاپتہ کیا جا چکا ہے اور ہزاروں افراد غیر قانونی طور پر نظر بند جبکہ ایک لاکھ سے زائد بچے یتیم ہو چکے ہیں۔ سید علی گیلانی نے مکتوب میں مزید کہا ہے کہ بھارتی عدلیہ جانبداری سے کام لے رہی ہے اور مسلمانوں اور کشمیریوں کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کر کے موت اور عمر قید کی سزائیں دی جا رہی ہیں۔
#
خبر کا کوڈ : 24825
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش