0
Tuesday 2 Apr 2013 17:58

14 رُکنی نگراں وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

14 رُکنی نگراں وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
اسلام ٹائمز۔ نگران وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔ صدر آصف علی زرداری نے 14 وفاقی وزراء سے حلف لیا۔ نگران وفاقی وزیر کا حلف لینے کے لیے آنے والے ڈاکٹر مشتاق خان خالی ہاتھ لوٹ گئے۔ تقریب شروع ہونے سے چند لمحے پہلے ان کی کرسی ہٹا لی گئی۔ ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں نگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو اور دیگر اہم شخصیات بھی شریک تھیں۔ صدر آصف زرداری نے نگران وزرا سے حلف لیا۔ نگران وزراء میں ملک حبیب، احمر بلال صوفی، ڈاکٹر مصدق، میر حسن ڈومکی، ڈاکٹر ثانیہ نشتر، فیروز جمال، ڈاکٹر یونس سومرو اور شہزادہ جمال شامل ہیں۔ عبدالمالک کاسی، اسد اللہ مندوخیل، عارف نظامی، سہیل وجاہت، شہزادہ احسان اشرف اور رحمت اللہ بھی کابینہ میں شامل ہیں۔ سات نگران وفاقی وزراء کا تعلق پنجاب سے ہے جبکہ سندھ سے دو، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے تین تین وزراء لیے گئے ہیں۔ نگران وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف لینے کے لیے آنے والے ڈاکٹر مشتاق خان خالی ہاتھ لوٹ گئے۔ حلف برداری کی تقریب شروع ہونے سے چند لمحے پہلے ان کی کرسی ہٹا لی گئی۔ ڈاکٹر مشتاق خان کو وفاقی وزیر خزانہ کا عہدہ دیا جانا تھا۔
 
دیگر ذرائع کے مطابق 14 رُکنی نگراں وفاقی کابینہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری نے نگران وزراء سے حلف لیا۔ کابینہ میں چاروں صوبوں کو نمائندگی دی گئی ہے۔ نگران وزراء کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں، تاہم سماجی شعبے میں ان کی خدمات اور کردار اور اچھی شہرت کی وجہ سے کابینہ میں لیا گیا ہے۔ نئی کابینہ میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے ملک حبیب، احمربلال صوفی، ڈاکٹر مصدق ملک، عارف نظامی، شہزادہ احسن اشرف شیخ اور شہزادہ جمال، سندھ سے تعلق رکھنے والے سہیل وجاہت ، مقبول رحمت اللہ، بلوچستان سے عبدالمالک کاسی، اسد اللہ خان مندوخیل اور میر حسن ڈومکی، خیبر پختونخوا سے ڈاکٹر ثانیہ نشتر فیروز، جمال شاہ کاکاخیل اور سندھ کے ڈاکٹر یونس سومرو شامل ہیں۔ ڈاکٹر مشتاق نے حلف نہیں اٹھایا، ان کی کرسی عین وقت پر اٹھالی گئی، ڈاکٹر مشتاق کے حلف نہ اٹھانے سے متعلق سرکاری طور پر کچھ نہیں بتایا گیا، 15رکنی نگراں کابینہ نے حلف اٹھانا تھا، لیکن 14رکنی کابینہ نے حلف اٹھایا۔
خبر کا کوڈ : 250896
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش