0
Friday 5 Apr 2013 18:50

امریکہ نے افغان صدر حامد کرزئی کے دورہ قطر کی حمایت کر دی

طالبان کا 2014ء تک امریکہ سے مذاکرات نہ کرنیکا فیصلہ
امریکہ نے افغان صدر حامد کرزئی کے دورہ قطر کی حمایت کر دی
اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے کہا ہے کہ افغان صدر حامد کرزئی کے دورہ قطر کی حمایت کرتے ہیں۔ دورہ کے دوران طالبان سے افغانوں کے درمیان مذاکرات میں مثبت بات ہوگی۔ وکٹوریہ نولینڈ نے طالبان سے براہ راست رابطے کے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔
دیگر ذرائع کے مطابق امریکہ نے افغان صدر حامد کرزئی کے دورہ قطر کی حمایت کر دی ہے، افغان گروپوں کے درمیان مذاکرات مثبت اقدام ہے۔ واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ کا کہنا تھا صدر کرزئی کے طالبان سے مذاکرات مثبت پیش رفت ہوگی۔ افغانوں کے درمیان مذاکرات اچھی بات ہے، صدر کا دورہ افغان امن جرگے کی معاونت سے طے پایا ہے۔ انہوں نے کہا یہ طالبان پر منحصر ہے کہ وہ اپنا دوحہ آفس دوبارہ کھول لیں۔ ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے طالبان کے ساتھ امریکہ کے براہ راست رابطے کے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔ 

ادھر افغانستان کے طالبان نے 2014ء تک امریکہ کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انتہائی ذمہ دار ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گذشتہ روز طالبان شوریٰ کا اجلاس ہوا، شوریٰ کے 313 ارکان میں سے صرف 72 کی رائے تھی کہ امریکہ سے مذاکرات دو عرب ملکوں اور پاکستان کو قیام امن میں شامل کرکے 2014ء تک جاری رکھے جائیں اور جب افغانستان سے اتحادی افواج کی واپسی مکمل ہونے میں کچھ حصہ باقی رہ جائے، تب سعودی عرب اور قطر کی ضمانت پر امریکی انتظامیہ سے بات کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 251791
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش