0
Sunday 14 Apr 2013 10:42

شام، سرکاری افواج کا فضائی حملہ، 18 باغی ہلاک

شام، سرکاری افواج کا فضائی حملہ، 18 باغی ہلاک
اسلام ٹائمز۔ ایک مشاہداتی گروپ کے مطابق ہفتہ کے روز شام کے شمال مشرقی صوبے عدلیب میں باغیوں کے زیر اثر شہر پر شامی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں 18 باغی ہلاک ہوگئے۔ شامی مشاہداتی گروپ برائے انسانی حقوق نے ابتدائی اطلاعات میں کہا ہے کہ سراقیب شہر میں انڈسٹریل زون پر فضائی حملہ میں 50 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مشاہداتی گروپ نے علاقہ کے کارکنوں کی اطلاعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فضائی حملہ کے بعد حکومتی افواج نے علاقہ پر گولے داغے۔ مقامی کارکنوں کی جانب سے بنائی گئی وڈیو میں حملہ کے دوران اٹھتے گہرے دھویں کے بادل باآسانی دیکھے جا سکتے ہیں اسکے ساتھ ساتھ کچھ افراد لاشوں اور زخمیوں کو ملبہ سے نکالنے کی کوشش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ جبکہ دوسرے آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مشاہداتی گروپ نے کہا ہے کہ ببولن کے قصبے میں، جو دمشق روڈ کے قریب واقع ہے اور جس پر شامی افراج قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے، شیلنگ اور بھاری ہتھیاروں کی لڑائی میں تقریبا 12 باغی مارے گئے ہیں۔

برطانوی مشاہداتی گروپ جو اپنے کارکنوں کی اطلاعات پر انحصار کرتا ہے، کے مطابق ہفتہ کے روز شام میں تشدد کے مختلف واقعات کے نتیجے میں تقریبا 54 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 254059
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش