0
Monday 29 Apr 2013 03:21

گلگت بلتستان کو مکمل صوبہ بنایا جائے، دیدار علی

گلگت بلتستان کو مکمل صوبہ بنایا جائے، دیدار علی
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر گلگت بلتستان دیدار علی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے موجودہ پیکیج کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں لڑائی جھگڑے کی بجائے آپس میں اتحاد، اتفاق اور افہام و تفہیم سے عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا، فتح اور شکست کی باتیں قوم کو نقصان پہنچائیں گی۔ عالمی طاقتوں کی نظریں اب گلگت بلتستان پر لگی ہوئی ہیں۔ ہمیں باہمی اتحاد سے ان سازشی عناصر کو ناکام بنانا ہوگا اور خطے کی ترقی و خوشحالی کیلئے متحد ہونا ہوگا۔ غلط فہمیاں پیدا نہ کی جائیں کیونکہ غلط فہمیوں سے دوریاں پیدا ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان ہم سب کیلئے قابل احترام ہے۔ گلگت بلتستان میں ضلع بنانے کے اعلانات خوش آئند ہیں۔ اضلاع بنانے کے ساتھ ساتھ آسامیاں بھی پیدا کی جائیں تاکہ خطے سے بے روز گاری کا خاتمہ ہوسکے، خطے کی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے آپس میں بھائی چارے کو فروغ دیتے ہوئے پر امن ماحول کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ امن کے بغیر خطے کی تعمیر و ترقی اور عوام میں خوش حالی ناممکن ہے۔
خبر کا کوڈ : 258571
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش