0
Sunday 28 Apr 2013 09:42

انتخابات سے قبل امن و امان کی صورتحال میں ابتری سوچی سمجھی سازش ہے، علامہ عارف واحدی

انتخابات سے قبل امن و امان کی صورتحال میں ابتری سوچی سمجھی سازش ہے، علامہ عارف واحدی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے لیاقت آباد کراچی میں علامہ باقر حسین زیدی پر دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں ان کے شدید زخمی ہونے اور ان کے محافظ کی شہادت اور گذشتہ روز مختلف مقامات پر الیکشن دفاتر اور اجتماعات میں دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انتخابات سے قبل امن و امان کی صورت میں ابتری پیدا کرنے اور بدامنی پھیلانے کو سوچی سمجھی سازش قرار دیتے ہوئے نگران حکومت اور ریاستی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی، قتل و غارتگری، ٹارگٹ کلنگ کے ان واقعات کی روک تھام اور امن و امان کے قیام کے لئے سخت ایکشن لیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے دہشت گردوں کو نشان عبرت بنائیں۔

پارٹی عہدیداروں اور مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ عارف واحدی نے مزید کہا کہ علامہ سید ساجد علی نقوی واضح طور پر یہ کہہ چکے ہیں کہ ملک میں شیعہ سنی نام کا کوئی مسئلہ نہیں بلکہ دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور قتل و غارت خالصتاً امن و امان کا مسئلہ ہے، جس میں مٹھی بھر ایسے شرپسند عناصر ملوث ہیں جن کا مکتب و مسلک ہی دہشت گردی ہے۔ ایسے خونی عناصر اور انکے سرپرستوں کو قانون کے شکنجے میں جکڑ کر صورت حال پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ علامہ عارف واحدی نے علامہ باقر حسین زیدی کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے ان کے شہید محافظ کے اہل خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے اس تازہ ترین واقعہ کا فوری نوٹس لے کر واقعہ کے مرتکب دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 258669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش