0
Thursday 2 May 2013 23:35

نگراں حکومت ہمیں امن دے، ہم شفاف انتخابات دیں گے، فخرالدین جی ابراہیم

نگراں حکومت ہمیں امن دے، ہم شفاف انتخابات دیں گے، فخرالدین جی ابراہیم
اسلام ٹائمز۔ چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ امن و امان کے بغیر شفاف انتخابات ممکن نہیں ہیں۔ حکومت کو کہا ہے کہ آپ امن و امان کو یقینی بنائیں، انتخابات کو شفاف ہم بنائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بھی کہہ چکی ہے کہ امن کے بغیر شفاف انتخابات ممکن نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم شفاف انتخابات کے لیے تیار ہیں۔ دیگر ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے صاف اور شفاف انتخابات کو ملک میں امن و امان کی صورتحال سے مشروط کر دیا۔ فخرالدین جی ابراہیم کا کہنا تھا کہ الیکشن کے روز موبائل فون بند نہیں ہونگے، مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔ 

الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس فخرالدین جی ابراہیم کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں امن و امان کی صورتحال، بیلٹ پیپرز کی چھپائی و ترسیل، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں اور سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت سے متعلق امور پر غور کیا گیا، چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کا قیام وفاقی و صوبائی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے، اگر امن قائم ہو گیا تو انتخابات شفاف ہوں گے۔ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے ووٹ سے متعلق ابھی سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ موصول نہیں ہوا، تاہم پولنگ اسٹیشنز عدالتی فیصلے کے مطابق قائم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شفاف الیکشن کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، پولنگ کے روز موبائل فون بند نہیں ہونگے جبکہ چھ مئی سے عوام ایٹ تھری ڈبل زیرو پر شناختی کارڈ ایس ایم ایس کرکے اپنے پولنگ اسٹیشن کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ ایم کیو ایم نے چیف الیکشن کمشنر کے نام خط میں لیاری کے دو حلقوں میں انتخابات کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے، جبکہ الیکشن کمیشن نے بیلٹ پیپرز کی ترسیل کیلئے چار سی ون تھرٹی طیارے بھی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 260184
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش