0
Tuesday 7 May 2013 19:32

لاہور، عمران خان اسٹیج پر چڑہتے ہوئے لفٹر سے گر کر زخمی، سر میں شدید چوٹ

لاہور، عمران خان اسٹیج پر چڑہتے ہوئے لفٹر سے گر کر زخمی، سر میں شدید چوٹ
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لاہور کے علاقے گلبرگ میں جلسہ کے دوران اسٹیج پر چڑہتے ہوئے لفٹر سے نیچے گر گئے، سر میں شدید چوٹ، جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان غالب مارکیٹ لاہور میں جلسہ سے خطاب کے لیے جونہی پہنچے اور اسٹیج پر ان کی آمد کا اعلان کیا گیا جہاں پر وہ ایک لفٹ کے ذریعے اسٹیج پر چڑھ رہے تھے تو ان کے ساتھ اور لوگ بھی چڑھ گئے جس کی وجہ سے لفٹر کا توازن بگڑنے سے عمران خان تین گارڈز سمیت نیچے گر گئے اس دوران عمران خان کے سر میں لفٹر کی گرل لگی اور شدید چوٹ آئی جس پر انہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ میڈیا کے مطابق حادثہ کے بعد عمران خان کو فوری طور پر گلبرگ کے نجی ہسپتال میں لایا گیا مگر وہاں موجود ڈاکٹرز نے انہیں جناح ہسپتال میں ریفر کر دیا ہے۔

تحریک انصاف کے ترجمان کے مطابق عمران خان اسٹیج پر چڑھ رہے تھے کہ دو گارڈز ان کے ساتھ لفٹر پر سوار ہوئے جبکہ تیسرے گارڈ نے اوپر چڑھنے کی کوشش کی تو عمران خان گارڈ سمیت نو فٹ کی بلندی سے نیچے گرے جس سے وہ زخمی ہو گئے۔ آخری اطلاعات تک انہیں نجی ہسپتال سے عمران خان کے اپنے شوکت خانم میموریل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسہ میں ایمبولینس موجود نہیں جس کی وجہ سے عمران خان کو ہسپتال لے جانے میں تاخیر ہو گئی اور ان کے سر سے کافی سارا خون بہہ گیا، تاہم عمران کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق لاہور میں عمران خان جلسے میں اسٹیج پر چڑھتے ہوئے گرنے سے زخمی ہو گئے ہیں، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان لاہور میں غالب مارکیٹ میں ایک جلسے سے خطاب کیلئے اسٹیج پر آنے کے لئے لفٹر پر چڑھے، اُن کے ساتھی اور ان کے گارڈ بھی ساتھ تھے، تیسرے گارڈ کے چڑھنے سے لفٹر کا توازن بگڑ گیا جس کے وجہ سے عمران خان گارڈ سمیت نو سے دس فٹ تک کی بلندی سے نیچے گر گئے۔ نیچے گرنے کی وجہ سے عمران اور ان کے گارڈ کے سروں پر چوٹیں آئیں ہیں، عمران خان کو قریب اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 261628
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش