0
Sunday 9 Jun 2013 23:45

وزیراعظم نواز شریف نے ممتاز بھٹو کو سندھ میں اہم ذمہ داری دینے کا سگنل دیا ہے

وزیراعظم نواز شریف نے ممتاز بھٹو کو سندھ میں اہم ذمہ داری دینے کا سگنل دیا ہے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف سے ن لیگ کے مرکزی رہنما ممتاز بھٹو نے ملاقات کی، ملاقات میں ممتاز بھٹو نے نواز شریف سے سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ممتاز بھٹو کو سندھ میں اہم ذمہ داری دینے کا سگنل دیا ہے۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ممتاز بھٹو وزیر اعظم نواز شریف کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے اسلام آباد آئے تھے۔ انہوں نے وزیراعظم سے الگ ملاقات کرکے بھی انہیں مبارکباد دینے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس کے بعد ان کی نواز شریف سے مختصر ملاقات ہوئی۔

درایں اثناء وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم اور ممتاز بھٹو کی ملاقات کے بارے میں کہا کہ ملاقاتوں پر کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ہر جماعت کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 272037
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش