0
Wednesday 12 Jun 2013 00:35

لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کرنیوالوں پر پولیس تشدد، وزیراعلٰی کا نوٹس

لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کرنیوالوں پر پولیس تشدد، وزیراعلٰی کا نوٹس
اسلام ٹائمز۔ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کے دوران فیصل آباد کے کئی علاقے میدان جنگ بن گئے۔ پولیس اہلکار چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھروں میں گھس گئے اور شہریوں اور خواتین پر تشدد کیا۔ جس کا وزیراعلٰی نے فوری نوٹس لے کر رانا ثناءاللہ کو فوری طور پر فیصل آباد پہنچنے کی ہدایت کر دی۔ شہر میں جاری بدترین لوڈ شیڈنگ کے خلاف جب شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو وہ سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے فیسکو آفس پر دھاوا بول دیا اور گرڈ اسٹیشن میں داخل ہونے کی کوششش کی۔ اس دوران پولیس اہلکاروں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ پولیس کی شیلنگ کے جواب میں مظاہرین نے بھی پتھراؤ شروع کر دیا۔ معاملات اس وقت بےقابو ہو گئے، جب پنجاب پولیس کے اہلکار چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے دیواریں پھلانگ کر گھروں میں جا گھسے اور گھروں میں توڑ پھوڑ کی۔ یہی نہیں پنجاب پولیس کے شیر جوانوں نے گھروں میں موجود خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ چار دیواری کا تقدس پامال ہونے پر مظاہرین بھی مشتعل ہو گئے، انتظامیہ نے شہر کے تمام تھانوں کی نفری طلب کرلی۔
خبر کا کوڈ : 272741
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش