0
Friday 14 Jun 2013 17:07

حکومت نے بجٹ میں ظالمانہ انداز میں ٹیکس لگایا، قائد حزب اختلاف خورشید شاہ

حکومت نے بجٹ میں ظالمانہ انداز میں ٹیکس لگایا، قائد حزب اختلاف خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے بجٹ میں ظالمانہ انداز میں ٹیکس لگایا۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے سیلز ٹیکس 16 سے بڑھا کر 17 فیصد کیا ہےاس سے حکومت کو روزانہ 50 سے 60 کروڑ روپے کی آمدنی ہوگی جب ہماری حکومت تھی تو چوہدری نثار علی خان کہتے تھے کہ لیوی ٹیکس جگا ٹیکس ہے تو اب یہ کون سا ٹیکس ہے، حکومت نے ظالمانہ انداز میں ٹیکس لگایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت ہماری تجویز مان لے تو بجٹ متفقہ طور پر منظور ہو سکتا ہے۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اب بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہروں کی قیادت کیوں نہیں کر رہے جب ہماری حکومت تھی تو وہ مینار پاکستان پر ٹینٹ لگا کر بیٹھ گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میثاق جمہوریت نہ ہوتا تو 128 ارکان سے حکومت نہیں چل سکتی تھی۔
خبر کا کوڈ : 273603
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش