0
Wednesday 26 Jun 2013 10:09

کنٹرول لائن پر بھارت و پاکستان افواج کے مابین پھر گولہ باری کا تبادلہ

کنٹرول لائن پر بھارت و پاکستان افواج کے مابین پھر گولہ باری کا تبادلہ
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں بھارتی وزیراعظم اور یو پی اے کی چیئرپرسن کی موجودگی کے دوران پونچھ میں کنٹرول لائن پر بھارت اور پاکستان افواج کے درمیان شدید گولی باری ہوئی، فوج کا کہنا ہے کہ 4 عسکری پسندوں کی طرف سے دراندازی کی ایک کوشش ناکام بنائے جانے کے بعد پاکستانی فوج نے بیک وقت کئی مقامات پر بھارتی چوکیوں پر بلا اشتعال گولی باری کی، اطلاعات کے مطابق منموہن سنگھ اور آل انڈیا کانگریس کی صدر سونیا گاندھی دیگر مرکزی لیڈران کے ہمراہ منگل کی دوپہر سرینگر وارد ہوئے، بھارتی لیڈران وادی میں موجود تھے کہ اس دوران پونچھ میں حد متارکہ پر پاک بھارت افواج کے درمیان گولی باری کا واقعہ پیش آیا، دفاعی ذرائع نے بتایا کہ منگل بعد دوپہر 3 بجکر 16 منٹ پر پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے کئی علاقوں میں پاکستانی فوج کے اہلکاروں نے بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے شدید فائرنگ کی، بھارت کے دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج نے بغیر کسی اشتعال کے مبینہ طور آتشیں گولے داغے جس کے جواب میں وہاں تعینات اہلکاروں نے بھی سرحد پار کی طرف گولی باری کی، طرفین کے درمیان شدید گولی باری کا سلسلہ کچھ دیر تک جاری رہا جس کے دوران خوفناک دھماکوں کی گھن گرج سے آس پاس کے علاقے دہل اٹھے۔
خبر کا کوڈ : 276836
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش