0
Sunday 6 Jun 2010 09:20

عالمی سامراج زوال پذیر ہے،محمود احمدی نژاد

عالمی سامراج زوال پذیر ہے،محمود احمدی نژاد
تہران:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ عالمی سامراج زوال پذیر ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے اسلامی انقلاب کے رہنما امام خمینی کی اکیسویں برسی کے موقع پر تہران میں لاکھوں افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالمی سامراج زوال کی طرف بڑھ رہا ہے اور سامراج سے منسلک مادی نظام کوکوئی بھی بچانے کی طاقت نہیں رکھتا۔
انہوں نے غزہ کیلئے امدادی سامان لے جانے والے قافلے پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی اور کہا کہ اس سے صیہونی حکومت کی کمزوری اور جنون کا پتہ چلتا ہے۔ایرانی صدر نے کہا کہ اسرائیلی حکومت ماضی میں غزہ اور لبنان میں اپنی شکست کا بدلہ لینے کیلئے غزہ پر حملے کی تیاری کر رہی ہے تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ غزہ پر دوبارہ حملہ صیہونی حکومت کے خاتمے کے برابر ہو گا۔ ایرانی صدر نے کہا کہ عنقریب کئی امدادی کارواں غزہ کیلئے روانہ کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 27691
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش