0
Wednesday 3 Jul 2013 11:56
افغان طالبان پاکستان کے کنٹرول میں ہیں

امریکہ اور پاکستان چاہیں تو افغانستان میں امن کا قیام ممکن ہے، جنرل شیر محمد کریمی

امریکہ اور پاکستان چاہیں تو افغانستان میں امن کا قیام ممکن ہے، جنرل شیر محمد کریمی
اسلام ٹائمز۔ افغان آرمی چیف جنرل شیر محمد کریمی نے الزام عائد کیا کہ پاکستان میں ڈرون حملے امریکہ نے شروع نہیں کئے تھے بلکہ پاکستان کی جانب سے دہشتگردوں کی لسٹ امریکہ کو فراہم کی گئی تھی۔ افغان آرمی چیف نے دعویٰ کیا کہ ڈرون حملے صرف پاکستانی طالبان کے خلاف کئے جاتے ہیں۔ اگر پاکستان طالبان سے کارروائیاں بند کرنے کا کہے تو افغانستان میں جاری جنگ چند ہفتوں میں ختم ہوسکتی ہے۔ برطانوی میڈیا کے ساتھ انٹرویو میں افغان فوجی سربراہ جنرل شیر محمد کریمی نے کہا کہ افغان طالبان پاکستان کے کنٹرول میں ہیں اور ان کی قیادت پاکستان میں بیٹھی ہے۔ پاکستان کے مدرسوں میں زیر تعلیم طلبہ لڑنے کے لیے افغانستان آ چکے ہیں۔ جنرل کریمی نے کہا اگر امریکہ اور پاکستان چاہیں تو افغانستان میں امن کا قیام ممکن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں حالات بگاڑنے کے ذمہ دار طالبان ہیں۔ اگر پاکستان طالبان کی قیادت سے جنگ بند کرنے کا کہے تو افغانستان کا امن ایک بار پھر واپس لوٹ آئے گا۔
خبر کا کوڈ : 279126
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش