0
Tuesday 9 Jul 2013 05:07

مہاجر قوم کو دھوکا دے کر ہزاروں نوجوانوں کو ذات اور خواہشات کی بھینٹ چڑھایا گیا، کاشف مغل

مہاجر قوم کو دھوکا دے کر ہزاروں نوجوانوں کو ذات اور خواہشات کی بھینٹ چڑھایا گیا، کاشف مغل
اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری کاشف مغل نے گلشن اقبال گلستان جوہر اور لیاقت آباد سے آئے ہوئے علاقہ معززین اور نوجوانوں کے مختلف وفود سے ملاقات کیں اور ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہاجر قوم اور اس کے نوجوان انتہائی باہمت ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین صلاحیتوں کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین آفاق احمد کی جدوجہد کا بنیادی مقصد بھی یہی ہے کہ مہاجر قوم ماضی کی طرح ہر شعبہ زندگی میں ترقی کرے اور اپنا کھویا ہوا تشخص اور مقام دوبارہ سے حاصل کرکے تعمیر اور ترقی کے سفر میں کامیاب اور کامران ہو تاکہ اس طرح مہاجر قوم کو دھوکا دے کر لوٹنے اور تباہ و برباد کرنے والوں کو ناکامی ہو۔
 
کاشف مغل نے کہا کہ مہاجر قوم کے ہزاروں نوجوانوں کی قیمتی جانوں کو جس بے حسی اور خود غرضی کے ساتھ اپنی ذات اور خواہشات کی بھینٹ چڑھایا گیا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ قوم کے نام پر ہی قوم کو لوٹنے والے کتنے سفاک اور ظالم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ لہذا وقت کا تقاضہ یہ ہے کہ مہاجر قوم کسی کی بھی حال میں مایوسی اور انتشار جیسے تخریبی حربے استعمال کرکے خود کو استعمال کرنے والوں کی تمام سازشوں پر نہ صرف نظر رکھے بلکہ ان کے گھناﺅنے مقاصد کو ناکام بنانے کیلئے مہاجر قومی موومنٹ اور مہاجر پرچم تلے جمع ہو کر آفاق احمد کی قوم کے مفاد اور بہتری کیلئے جاری جدوجہد میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں کیونکہ اسی طرح ہم قوم کو درپیش مصائب اور مشکلات کا مقابلہ کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 281031
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش