0
Tuesday 9 Jul 2013 23:28

طالبان کیساتھ میرے کوئی خفیہ مذاکرات نہیں ہوئے، یہ وفاق کا کام ہے، پرویز خٹک

طالبان کیساتھ میرے کوئی خفیہ مذاکرات نہیں ہوئے، یہ وفاق کا کام ہے، پرویز خٹک
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے 12 جولائی کو ہونیوالی آل پارٹیز کانفرنس میری درخواست پر بلائی ہے، میں نے میاں نواز شریف کو خط لکھا کہ ڈرون حملے اور امریکی مداخلت بند کرانے اور ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس طلب کیا جائے۔ امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کے لے واضح پالیسی کا اعلان کیا جائے۔ امن قائم ہو گا تو ہم آگے بڑھیں گے، طالبان کے ساتھ میرے کوئی خفیہ مزاکرات نہیں ہوئے، یہ وفاقی حکومت کاکام ہے، دو عہددوں کے معاملے پر میڈیا نے پروپیگنڈہ کیا، مجھ سے عمران خان سمیت کسی نے دو عہدوں کے حوالے بات نہیں کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آرمی سروسز کلب نوشہرہ میں دی پیس گروپ آف سکولز اینڈ کالج مردان میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلباء میں تقسیم انعامات کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ پرویز خان خٹک نے کہا کہ بارہ جولائی کو وزیر اعظم میاں نواز شریف نے آل پارٹیز کا جو اجلاس طلب کیا ہے درحقیقت یہ میں نے وزیر اعظم کو خط لکھا کہ امن و امان کے قیام ڈرون حملوں اور بیرونی مداخلت کے خاتمے اور دوسروں کے مفادات کی جنگ کے خاتمے لیے وفاقی حکومت پالیسی وضع کرے۔ اور میں نے انھیں مشورہ دیا تھا کہ چاروں صوبوں کے وزیر اعلیٰ، چیف آف ارمی سٹاف اور پارٹی کے سربراہان، بشمول وزیر اعظم اس اجلاس میں شریک ہوں۔ تاکہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی موجودگی میں ایک پالیسی وضع کی جائے۔ اور دہشت گردی اور بدامنی کاخاتمہ ہو۔

پرویز خان خٹک نے کہا کہ امن آئے گا تو اہم آگے چلیں گے، سندھ، بلوچستان، اور دیگر صوبوں کے مسائل الگ الگ ہیں۔ خیبر پختونخوا کا مسئلہ کچھ اور ہے۔ ہمارا صوبہ فرنٹ لائن اسٹیٹ ہے ہمیں براہ راست اس جنگ میں دھکیلا گیا ہے۔ اس لیے میری اولین ترجیح صوبے میں امن و امان کا قیام ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کا موقف بھی اس بارے میں واضح ہے۔ ہمیں سمجھتے ہیں کہ مذمت کرنے سے کام نہیں چلے گا۔ امن کے قیام کے لیے ہمیں عملی اقدامات اٹھانے ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں پرویز خان خٹک نے کہا کہ طالبان کے ساتھ کوئی خفیہ رابطہ نہیں ہے۔ یہ وفاقی حکومت کا کام ہے۔ پرویز خان خٹک نے کہا کہ مجھ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ دو عہددوں کے حوالے سے پریس اور میڈیا نے ہوا کھڑا کیا ہے۔ مجھ سے کسی نے بات نہیں کی۔ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پرویز خان خٹک نے کہا کہ ہم نے بلدیاتی نظام پر قانون سازی کے مسودے پر تیاری کا آغاز کردیا۔ اور ہم بلدیاتی نظام میں انقلاب لا رہے اور تمام اختیارات گاوں محلہ تک لے جا رہے ہیں۔ وہ فنڈ بھی خود استعمال کریں۔ ہم کمیونٹی پولیس لارہے ہیں جو ان کے ماتحت کام کرے۔ یہ پولیس سسٹم عوام کے ماتحت کام نہیں کر رہا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بلدیاتی نمائندوں کو بھر پور اختیارات دے رہے ہیں، تمام ترقیاتی فنڈز عوام کی مرضی سے خرچ ہوں اور تمام منصوبے خود ہی عوام اپنی مرضی سے طے کریں۔ بلدیاتی الیکشن میں ہم تمام اتحادی ملکر لڑیں گے۔ اور تحریک انصاف پہلے سے بہتر نتائج دکھائے گی۔
خبر کا کوڈ : 281343
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش