0
Thursday 11 Jul 2013 00:41

کوئٹہ، خواتین یونیورسٹی 25 روز بعد دوبارہ کھل گئی، طالبات کا دہشتگردوں کو تعلیم سے شکست دینے کا عزم

کوئٹہ، خواتین یونیورسٹی 25 روز بعد دوبارہ کھل گئی، طالبات کا دہشتگردوں کو تعلیم سے شکست دینے کا عزم
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں بم دھماکے کا نشانہ بنائی گئی خواتین کی واحد یونیورسٹی پچیس دن بعد دوبارہ کھول دی گئی ہے۔ سردار بہادر خان یونیورسٹی کی طالبات نے دہشت گردی کے خلاف احتجاج کیا تاہم انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ وہ تعلیم کے حصول کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔ کوئٹہ میں طالبات نے دہشت گردی کے اندھیرے میں علم کے دیے پھر جلانے شروع کردیئے ہیں۔ سردار بہادر خان یونیورسٹی میں پچیس دن بعد تدریس دوبارہ شروع ہوئی تو لڑکیوں کی بڑی تعداد جامعہ پہنچ گئی۔ طالبات دھماکے میں جاں بحق ہم جولیوں کی یاد میں جمع ہوگئیں اور دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ وائس چانسلر سیکیورٹی سے متعلق ان کے خدشات دور کریں۔ دہشت گردی کا شکار یونیورسٹی میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ دیواروں پر باڑ اور مختلف مقامات پر سولہ خفیہ کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں۔
 
بسوں کے راستوں پر زمینی اسکینرز اور پیدل افراد کے لیے واک تھرو گیٹس لگائے گئے ہیں۔ داخلے سے پہلے خواتین سیکیورٹی اہلکار طالبات اور اسٹاف کی تلاشی لیں گی۔ دھماکے کو پچیس دن گزرگئے لیکن طالبات کے ذہنوں سے اس کی ہولناک یادیں مٹ نہ سکیں۔ ان کا کہنا تھا سیکیورٹی انتظامات پہلے ہی کرلیے جاتے تو سانحہ رونماء نہ ہوتا۔ باہمت طالبات کا کہنا تھا کہ وہ خوف کے سبب تعلیم سے رشتہ نہیں توڑیں گی۔ طالبات نے عزم کیا کہ وہ تعلیم کے ذریعے دہشت گردوں کے مقاصد کو ناکام بنادیں گی۔ یہ اٹھے ہاتھ اپنی ساتھی شہید طالبات کی مغفرت کیساتھ دعا گو ہیں کہ مستقبل میں ایسا کوئی حادثہ رونما نہ ہو جسکے سبب ان کے تعلیمی سلسلے میں خلل پڑے۔
خبر کا کوڈ : 281793
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش