0
Saturday 13 Jul 2013 20:32

مسلم لیگ (ن) کی کامیابی دراصل ملک دشمن عناصر کی کامیابی ہے، حلیم عادل شیخ

مسلم لیگ (ن) کی کامیابی دراصل ملک دشمن عناصر کی کامیابی ہے، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ قائد اعظم سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس ڈرون طیارے گرانے اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے ہر صلاحیت اور ٹیکنالوجی موجود ہے مگر سب جانتے ہیں کہ دہشت گردی کے معاملے میں حکمرانوں کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔ اس مرتبہ عوام قابل رحم اس لئے بھی ہے کہ پارلیمنٹ میں ان کے حقوق کی آواز اٹھانے والا کوئی موجود نہیں ہے۔ عوام ڈھونڈ رہی ہے کہ اپوزیشن کہاں ہے۔ افسوس کا مقام ہے کہ ملک میں تبدیلی کے دعوے دار بھی حکمرانوں سے جا ملے ہیں۔ رمضان المبارک میں حکومت روزے داروں پر رحم کھائے اور منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرے۔ جب بھی عوام کے ریلیف کی بات کی جاتی ہے تو یہ کہہ کر ٹال دیا جاتا ہے کہ خزانہ خالی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا۔
 
حلیم عادل شیخ نے کہا کہ عوام جان چکی ہے کہ مسلم لیگ ﴿ن﴾ کی کامیابی دراصل ملک دشمن عناصر کی کامیابی ہے۔ حکومت کا پہلا بنیادی فرض عام آدمی کو تحفظ فراہم کرنا ہوتا ہے جو کہ اس حکومت نے اپنے کسی بھی دور حکومت میں نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن قائم کرنے میں مشکلات میں کچھ سیاسی جماعتوں کا بھی عمل دخل ہے۔ اگر کسی جماعت کا کوئی عسکری ونگ شہر میں گڑ بڑ کرتا ہے تو اس جماعت کا فرض ہے کہ وہ فوری طور پر عسکری ونگز کا خاتمہ کرے کیونکہ ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لئے یہ سب کچھ کرنا بہت ضروری ہے اور اس وقت پاکستان چاروں طرف سے بے یقینی کی صورتحال میں مبتلا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر بھر میں سیکورٹی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی بھی ضرورت ہے۔ دہشت گردوں کے ساتھ مزاکرات کا عمل ایک اچھی کوشش ہے مگر جس طرح کی صورتحال پاکستان برداشت کر رہا ہے اس کے لئے ہمیں طاقت کا استعمال بھی کرنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 282753
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش