0
Saturday 13 Jul 2013 23:16

مصر میں فوجی بغاوت کیخلاف اور معزول صدر کی بحالی کیلئے عوام کا احتجاج جاری

مصر میں فوجی بغاوت کیخلاف اور معزول صدر کی بحالی کیلئے عوام کا احتجاج جاری

اسلام ٹائمز۔ قاہرہ کے ربا اڈاویہ اسکوائر میں سابق صدر مرسی کے دس ہزار سے زائد حامیوں کا مظاہرہ جاری ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ صدر کی بحالی تک احتجاج جاری رہے گا۔ مظاہرین کا کہنا ہے وہ تب تک یہ جگہ نہیں چھوڑیں گے جب تک معزول صدر مرسی کو دوبارہ صدر نہیں بنا دیا جاتا۔ سڑکوں پر خیمہ زن مظاہرین چوک میں نماز تراویح کا بھی اہتمام کر رہے ہیں۔ دوسری جانب فوج نے وزارت دفاع کی سکیورٹی سخت کرکے صدارتی محل کی جانب جانے والے تمام راستوں کو بند کر دیا ہے۔ دوسری جانب مرسی کے مخالفین تحریر اسکوائر میں جمع ہیں اور مظاہرین مرسی کے خلاف اور عبوری حکومت کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں فوجی بغاوت کے خلاف اور سابق صدر مرسی کی بحالی کے لئے ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اخوان المسلمون کی جانب سے ملک بھر میں فوجی بغاوت اور صدر مرسی کی حمایت کے لئے مظاہروں کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے بعد مرسی کے ہزاروں حامی سڑکوں پر نکل آئے۔ سابق صدر کے حامیوں نے وزارت دفاع کے جانب پرامن مارچ کیا۔ جہاں گذشتہ ہفتے فوج کی فائرنگ سے مظاہرین جاں بحق ہوئے تھے۔ مرسی کے حامیوں نے میدان الربعہ میں گذشتہ دو ہفتے سے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں اور سابق صدر مرسی کی بحالی تک گھر جانے سے انکار کر دیا ہے۔ دوسری جانب امریکہ نے سابق صدر محمد مرسی کی رہائی کا مطالبہ کر دیا ہے، اس سے قبل جرمنی بھی سابق صدر کی رہائی کا مطالبہ کرچکا ہے۔ مصر کے عبوری وزیراعظم نے حازم البیبلاوی نے زیاد بہاوالدین کو ملک کا نائب وزیراعظم نامزد کیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 282793
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش