0
Wednesday 16 Jun 2010 14:21

اسپین،بارسلونا میں حجاب پر پابندی کا فیصلہ

اسپین،بارسلونا میں حجاب پر پابندی کا فیصلہ
بارسلونا:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق اسپین کے دوسرے بڑے شہر بارسلونا میں حجاب پر پابندی کا فیصلہ کر لیا گیا۔اطلاق موسم گرما کے بعد سے ہو گا۔ بارسلونا کی بلدیہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عوامی مقامات پر برقعہ،نقاب یا حجاب پہنے پر پابندی ہو گی۔اس پابندی کا اطلاق رواں سال موسم گرما کے بعد سے ہو گا۔اسپین کے دیگر دو شہروں میں پہلے ہی نقاب یا برقعہ پہننے پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔فرانس میں بھی نقاب پر پابندی کا بل منظور کیا جا چکا ہے جبکہ بیلجیئم کی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں نے بھی نقاب پر پابندی کے بل کی منظوری دی ہے۔ 
بارسلونا میں بھی برقعے پر پابندی عائد
اے آر وائی نیوز کے مطابق فرانس اور بیلجیم کے بعد اسپین کے دارلحکومت بارسلونا میں بھی برقعے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔بارسلونا کے میئر جورڈی ہیرو نے کہا کہ عوامی عمارات جیسے لائبریریوں اور بازار میں چہرے پر نقاب ڈالنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔انکا کہنا تھا کہ یہ اقدامات سیکورٹی کے نقطہ نظر سے لگایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 28479
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش