0
Saturday 20 Jul 2013 15:47

کرگل دوسرے روز بھی بند، عام زندگی مفلوج

کرگل دوسرے روز بھی بند، عام زندگی مفلوج
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع رام بن میں قرآن کریم کی بے حرمتی اور معصوم نوجوانوں کی ہلاکت کے خلاف سرینگر کے اطراف و اکناف سمیت کرگل میں بھی احتجاجی سلسلہ جاری ہے، صحافی سجاد کرگلی کے مطابق آج کرگل میں دوسرے روز بھی تمام کاروباری ادارے اور سرکاری دفاتر بند رہے، احتجاج کی کال جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل (اسلامیہ سکول) اور امام خمینی (رہ) میموریل ٹرسٹ نے دی تھی، اس موقعہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جمعیت العلماء اثنا عشریہ کے ایک رکن شیخ اصغر ذاکری نے رام بن واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک غیر انسانی اور بزدلانہ حملہ سے تعبیر کیا ہے، اس دوران یوتھ ونگ اسلامیہ اسکول کرگل کے صدر حاجی عنایت علی نے بھی اس واقعہ کو بزدلانہ حملہ قرار دیتے ہوئے بھارتی فورسز کی مذمت کی۔

جمعیت العلماء اثنا عشری نے بھارتی و ریاستی حکومت سے مانگ کی ہے کہ وہ اس واقعہ کی جلد از جلد تحقیقات کرائے ساتھ ہی اس سانحہ میں ملوث مجرمین کو کیفر کردار تک پہنچائے، دراین اثنا کل امام خمینی (رہ) میموریل ٹرسٹ کی جانب سے بھی کرگل میں ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا تھا اور ٹرسٹ نے آج بند کی کال دی تھی، واضع رہے کہ رام بن سانحہ نے جموں و کشمیر کے تینوں خطوں کو احتجاجات کی لپیٹ میں لے رکھا ہے، تینوں خطوں کے لوگوں میں بے گناہ شہریوں کی شہادتوں اور قرآن کریم کی مبینہ طور پر اہانت کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 285045
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش