0
Sunday 21 Jul 2013 12:53

کراچی، پٹیل پاڑا دھماکے میں زیرحراست دہشتگرد کے انکشافات

کراچی، پٹیل پاڑا دھماکے میں زیرحراست دہشتگرد کے انکشافات
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے پٹیل پاڑا سے زخمی حالت میں گرفتار کیے جانے والے دہشت گرد عمران نے سی آئی ڈی پولیس کو بیان ریکارڈ کرا دیا۔ مرنے والے تینوں دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے تھا جو لائنز ایریا کے رہائشی تھے۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی راجہ عمر خطاب نے بتایا ہے کہ پٹیل پاڑا دھماکے میں زخمی ہونے والے زیرحراست دہشت گرد عمران نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں، ملزم کا کہنا ہے کہ مرنے والے تمام افراد کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے تھا اور وہ لائنز ایریا کے رہائشی تھے۔ ایس ایس پی راجہ عمر خطاب کے مطابق دھماکہ ڈیوائس میں تبدیلی کے دوران ہوا، دہشت گردوں کا تعلق کچھ عرصہ قبل مارے جانے والے آصف رمزی گروپ سے ہے، زخمی عمران کے پاس سے مذہبی جماعت کی چندے کی رسیدیں بھی ملی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 285327
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش