0
Sunday 21 Jul 2013 21:36

پٹیل پاڑہ میں ہلاک افراد نے یوم علی (ع) پر دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی، پولیس

پٹیل پاڑہ میں ہلاک افراد نے یوم علی (ع) پر دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی، پولیس
اسلام ٹائمز۔ گزشتہ روز پٹیل پاڑہ کے ایک مکان میں بارودی مواد پھٹنے سے ہلاک ہونے والے شرپسندوں نے یوم شہادت امام علی (ع) کے موقع پر نکلنے والے مرکزی جلوس میں دہشتگردی کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔ سی آئی ڈی پولیس کے مطابق پٹیل پاڑہ میں دھماکے کے زخمی ملزم نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ملزمان نے 21 رمضان المبارک کو دہشت گردی کا منصوبہ بنایا تھا تاہم ابھی جگہ کا تعین نہیں کیا گیا تھا۔ مرنے والا ایک دہشت گرد متین الدین بم بنانے میں مہارت رکھتا تھا اور کالعدم لشکر جھنگوی کا مقامی رہنما تھا جبکہ سبحان اور نعیم دھوبی کا کام کرتے تھے۔ دھماکے میں زخمی ہونے والا عامر مکان میں موجود افراد کے لئے چائے اور کھانا بناتا تھا۔ سبحان، نعیم اور عامر بم بنانے میں متین الدین کی معاونت کرتے اور انہیں دھماکے کی جگہ تک پہنچاتے تھے۔ دوسری جانب انویسٹی گیشن پولیس نے مکان کے مالک اہلکار منصور شاہ کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس کا خیال ہے کہ منصور شاہ کو مکان میں موجود افراد کی اصلیت کا پتہ تھا تاہم پیسوں کے لالچ میں اس نے بغیر کسی قانونی کارروائی کے مکان کرائے پر دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 285501
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش