0
Tuesday 23 Jul 2013 17:49

استعمار شام پر قابض ہو کر تحریک آزادی فلسطین کو کچلنا چاہتا ہے، علامہ اسدی

استعمار شام پر قابض ہو کر تحریک آزادی فلسطین کو کچلنا چاہتا ہے، علامہ اسدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے یوم القدس کے حوالے سے ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام کے موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے یوم القدس کو پہلے سے زیادہ منظم اور پروقار انداز میں منانا ہوگا، شام میں امریکہ اور اُس کے اتحادی, ہوس اور اقتدار کے پجاری عرب ممالک, اسرائیل کی تحفظ کیلئے اسلام اور اسلامی تاریخ کو پامال کر رہے ہیں، شام پر قابض ہو کر دشمن فلسطین اور قبلہ اول کے حق میں چلنے والی تحریکوں کو کچلنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عرب حکمران دولت اور اپنی اقتدار کیلئے یہود و نصریٰ کے غلام بن چکے ہیں، یہ ایک تاریخی حقیقت ہے, ان کا خمیازہ ان کو بھگتنا پڑیگا جس طرح صدام، قذافی، حسنی مبارک، یمن، تیونس کے حکمرانوں کا حال ہوا تھا ان ظالموں کا اس سے کہیں زیادہ ہوگا۔ علامہ اسدی نے تمام اضلاع کے سیکرٹری جنرلز کو ہدایات کی کہ وہ جمعتہ الوداع کو یوم القدس شایان شان طریقے سے منائیں اور تمام مسلمانوں کو شام میں تکفیری خارجیوں کے مذموم عزائم سے آگاہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 286115
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش