0
Saturday 17 Aug 2013 11:40

ملک کا سب سے بڑا مسئلہ دہشتگردی، طالبان بتائیں وہ کون سی ضمانتیں چاہتے ہیں، منور حسن

ملک کا سب سے بڑا مسئلہ دہشتگردی، طالبان بتائیں وہ کون سی ضمانتیں چاہتے ہیں، منور حسن
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی منور حسن نے کہا ہے کہ طالبان بتائیں کہ وہ ہم سے کون سی ضمانتیں چاہتے ہیں، ملک کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے۔ انھوں نے یہ بات ملتان میں دفتر جماعت اسلامی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ منور حسن نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری نہیں تھی۔ ہمیں اپنی خارجہ پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے، آئی جے آئی کی اصلیت تو کئی سالوں بعد کھلی مگر حالیہ انتخابات کی اصلیت ایک سال کے اندر کھل جائے گی، انھوں نے کہا کہ تعجب کی بات ہے کہ انتخابات میں ہارنے اور جیتنے والے دونوں دھاندلیوں کا الزام لگا رہے ہیں، امیر جماعت اسلامی منور حسن نے کہا نواز شریف کے رویے کے باعث بھارت اشتعال انگیز بیانات دے رہا ہے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، ہم اخلاقی اور سیاسی طور پر کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 293252
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش