0
Thursday 29 Aug 2013 01:38

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کی ضلعی کابینہ کی تقریب حلف بردار ی علامہ حسن ظفر نقوی سمیت دیگر کی شرکت

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کی ضلعی کابینہ کی تقریب حلف بردار ی علامہ حسن ظفر نقوی سمیت دیگر کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کی ضلعی کابینہ کی تقریب جامعہ شہید مطہری ملتان میں ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدارحسین نقوی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ترجمان اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن ظفرنقوی تھے۔ جبکہ ان کے علاوہ سابقہ مرکزی سیکرٹری تعلیم مجلس وحدت مسلمین یافث نوید ہاشمی، سید قمرعباس زیدی، سید ابو عبداللہ شوکت زیدی، سید نجم الحسن کاظمی بھی موجود تھے۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کی ضلعی کابینہ میں حلف اُٹھانے والوں میں محمدعباس صدیقی، محمد اصغر سومرو، شبر رضا زیدی، ثقلین نقوی، وسیم عباس زیدی، غلام حسنین انصاری، غلام قاسم علی، سخاوت علی، سید دلاورعباس زیدی، مرزا وجاہت حسین، زاہد عباس سوری، سید علی رضا بخاری شامل ہیں۔ اس موقع پر علامہ سید حسن ظفرنقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان میں مجلس وحدت مسلمین نے بہت جلد اپنا ایک مقام بنالیا ہے۔ ملتان کی عوام کے لیے علامہ سید اقتدارحسین نقوی کی کاوشیں قابل قد رہیں۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تشیع میں ایک مقام رکھتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 296556
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش