0
Sunday 1 Sep 2013 23:52
فی الوقت کوئی باضابطہ مذاکرات نہیں ہو رہے

طالبان سے مذاکرات کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا، چوہدری نثار

طالبان سے مذاکرات کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا، چوہدری نثار
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے طالبان سے مذاکرات کی رپورٹس کو بے بنیاد قرار دیدیا، کہتے ہیں دیگر جماعتوں کو اعتماد میں لے کر مذاکراتی عمل شروع ہوگا۔ حکومت قوم سے کچھ نہیں چھپائے گی۔ فیصلوں کا واضع اعلان ہوگا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے رپورٹس بے بنیاد ہیں۔ طالبان سے کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔ اس قسم کی رپورٹس امن کیلئے نقصان دہ اور ابہام پھیلانے والی باتیں ہیں۔ کچھ عناصر حکومت کے نام پر خود مذاکرات شروع کر دیتے ہیں۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ طالبان کی جانب سے بھی مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں، تاہم طالبان سے مذاکرات انتہائی حساس اور پیچیدہ ہیں۔ حکومت نے اس حوالے سے اپنی پالیسی اور حکمت عملی تیار کر رکھی ہے۔ پاکستان میں امن کے قیام لئے تمام سیاسی جماعتیں متفق ہیں۔ طالبان سے مذاکرات کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت قوم سے کچھ نہیں چھپائے گی۔ فیصلوں کا واضع اعلان کیا جائے گا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کے دورہ کراچی کے بعد سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

خبر کا کوڈ : 297666
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش