0
Friday 2 Jul 2010 13:00

گذشہ ماہ افغانستان میں 102 اتحادی فوجی ہلاک ہوئے،رپورٹ

گذشہ ماہ افغانستان میں 102 اتحادی فوجی ہلاک ہوئے،رپورٹ
کابل:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق گذشتہ ماہ افغانستان میں ایک سو دو اتحادی فوجی ہلاک ہوئے،جو ایک ماہ میں اب تک مرنے والے اتحادی فوجیوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔افغان جنگ کا آغاز سن دو ہزار ایک سے ہوا۔دوسری جانب نیوزی لینڈ نے افغان فوجیوں کو تربیت دینے کی آسٹریلیا کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔
افغانستان میں اتحادی فوجیوں کی ہلاکتوں کو مانیٹر کرنے والی ویب سائٹ کے مطابق گذشتہ ماہ جون میں ہلاک ہونے والے اتحادی فوجیوں کی تعداد رواں برس مئی میں ہلاک ہونے والے فوجیوں سے تین گنا ہے۔ویب سائٹ کے مطابق افغانستان میں گذشتہ برس اگست کے ماہ میں سستر اتحادی فوجی مارے گئے۔اس طرح رواں برس میں ہلاک ہونے والے اتحادی فوجیوں کی تعداد تین سو بائیس ہو گئی ہے۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ نے افغان فوجیوں کو تربیت دینے کی آسٹریلیا کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔نیوزی لینڈ کے وزیراعظم جانکی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں فوجیوں کو ٹریننگ کے لئے بھیجنے میں خطرہ زیادہ ہے۔



Share on Facebook

خبر کا کوڈ : 29829
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش