0
Saturday 19 Jun 2010 12:52

افغانستان،مختلف واقعات میں پانچ نیٹو فوجی ہلاک

افغانستان،مختلف واقعات میں پانچ نیٹو فوجی ہلاک
کابل:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق افغانستان میں مختلف واقعات میں تین امریکی اور ایک برطانوی سمیت پانچ نیٹو فوجی مارے گئے۔تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد رواں ماہ ہلاک ہونے والے امریکیوں کی تعداد چونتیس ہو گئی۔دو امریکی فوجی طالبان حملہ میں ہلاک ہوئے جبکہ ایک فوجی سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں مارا گیا۔
برطانوی وزارت دفاع نے صوبہ ہلمند میں ہونے والے ایک دھماکے میں ایک برطانوی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔نیٹو کے مطابق پانچواں فوجی مشرقی افغانستان میں مارا گیا ہے،حکام نے مزید تفصیل بتانے سے گریز کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 28666
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش