0
Thursday 5 Sep 2013 23:35

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کے مطالبے کی حمایت کردی

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کے مطالبے کی حمایت کردی
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کے مطالبے کی حمایت کر دی، سیکرٹری الیکشن کمیشن کہتے ہیں کہ نشانات کی تصدیق سے انتخابی عمل پر عوام کا اعتماد بڑھے گا۔ اسلام آباد سے جاری اعلامئے میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے وائٹ پیپر میں لگائے الزامات کا جائزہ لیں گے، کسی مناسب فورم نے جواب مانگا تو ضرور دیں گے۔ ترجمان کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد نے تحریک انصاف کے وائٹ پیپر کا بغور مطالعہ کیا ہے، وائٹ پیپر میں تحریک انصاف نے انتخابی افسران پر تحفظات کا اظہار کیا، جبکہ الیکشن کمیشن کو انتخابی عملہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے دیا۔ 
ترجمان کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کے مطالبے کی حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ اس عمل سے عوام کا الیکشن کمیشن پر اعتماد بڑھے گا۔ ترجمان کے مطابق الیکشن کمیشن کے کسی ملازم کا پولنگ ڈے پر براہ راست کردار نہیں تھا۔ ملازمین نے صرف انتخابی عملے کی معاونت کی تھی۔ اعلامئیے کے مطابق تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں77 اعتراضات دائر کئے جو سب نمٹا دیئے گئے ہیں۔ 61 انتخابی اعتراضات الیکشن ٹریبونلز کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔ اعلامئیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کے صاف شفاف اور غیر جانبدار الیکشن ہوئے، عالمی اداروں نے بھی عام انتخابات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 299071
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش