0
Thursday 12 Sep 2013 21:22

نئی دہلی، شام پر ممکنہ حملے کے خلاف بائيں پارٹيوں کا امريکہ مخالف مظاہرہ

نئی دہلی، شام پر ممکنہ حملے کے خلاف بائيں پارٹيوں کا امريکہ مخالف مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ شام پر فوج کشى کى امريکہ کى گھناؤنى سازش کى مذمت ميں بائیں محاذ کى چاروں پارٹيوں کے سينکڑوں کارکن آج نئی دہلی میں مظاہرہ کرنے کے لئے سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرين منڈى ہاؤس پر جمع ہوئے اور کستوربا گاندھى روڈ پر واقع امريکن سينٹر کى طرف مارچ کيا، مظاہرین بارہ کھمبا روڈ اور ٹالسٹائے مارگ کى طرف سے گزرے ليکن ہندوستان ٹائمز کراسنگ پر پوليس نے انہیں روک ديا اور آگے جانے کی اجازت نہیں دی۔ جہاں سى پى آئى کے سرکردہ ليڈر اے بى بردھن، پارٹى کے قومى سیکرٹرى اتل کمار انجان، سى پى آئى ايم پولٹ بيورو کے ممبر اے کے پدما نابھن، آر ايس پى کى سنٹرل کميٹى کے ممبر ابانى رائے اور آل انڈيا فارورڈ بلاک کے جنرل سیکرٹرى جے راجن نے ريلى کے شرکاء سے خطاب کيا۔
خبر کا کوڈ : 301190
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش