0
Thursday 19 Sep 2013 18:41

امریکہ مسلمانوں کی نسل کشی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،علامہ ریاض شاہ

امریکہ مسلمانوں کی نسل کشی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،علامہ ریاض شاہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ طاقتور ممالک کی دوسرے ممالک میں مداخلت بند کروائے، پاکستان کا بحران سیاسی و معاشی نہیں اخلاقی اور فکری ہے، عالمی سطح پر پاکستان کے خلاف سازشوں کے جال پھیلائے جا رہے ہیں، امریکہ مسلمانوں کی نسل کشی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، جہاں معدنی وسائل ہوں وہاں امریکہ کو اسلامی دہشت گردی نظر آ جاتی ہے، انصاف کے بغیر انسانیت کی بقا ناممکن ہے،عشقِ رسول(ص) کی قوت اور قرآن کی سچائی سے دنیا کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے، مسلمان بدی سے مفاہمت کا رویہ ترک کر دیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ تعلیماتِ اسلامیہ کے طلبہ اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سیّد ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ اخلاقی قدروں کے احیا کی تحریک چلانے کی ضرورت ہے، اسلام ہم جھوٹ، ہر ظلم اور ہر فتنے کے لیے پیغامِ مرگ کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام بدی کے مقابلے میں نیکی، ظلم کے مقابلے میں عدل، طبقات کے مقابلے میں مساوات، جبر کے مقابلے میں آزادی، جہالت کے مقابلے میں علم اور استحصال کے مقابلے میں انصاف کا داعی ہے، اسلام ایک دائمی، کامل، ہمہ گیر، انقلاب پرور دین ہے۔
خبر کا کوڈ : 303389
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش