0
Tuesday 15 Oct 2013 17:13
حکومت کفر سے تو قائم رہ سکتی ہیں مگر ظلم سے نہیں، علامہ امین شہیدی

ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام لاہور میں دعائے عرفہ کا اجتماع، ہزاروں افراد کی شرکت

ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام لاہور میں دعائے عرفہ کا اجتماع، ہزاروں افراد کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام دعائے عرفہ کا مرکزی اجتماع امام بارگاہ گلستان زہرا (س) بھیکے وال وحدت روڈ میں منعقد ہوا۔ جس میں ہزاروں کے تعداد میں فرزندان اسلام شریک ہوئے۔ اجتماع سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے کہا کہ روز عرفہ کی خصوصیات میں سے ایک یہ ہے کہ اس کے بعد والے دن عید قربان ہونے کے علاوہ خود یہ ایک بڑی عید ہے، یہ اس وجہ سے کہ خداوند متعال نے عرفہ کی رات اور اس دن میں اپنے بندوں پر ایک خاص توجہ کی ہے اور ان پر رحمت نازل فرمائی ہے، ان لوگوں پرجو دعا اور مناجات میں مشغول ہوتے ہیں، اس رات میں جو مستحبات ذکر ہیں، ان سے معلوم ہوتا ہے ہے کہ یہ رات ایک بڑی رات ہے اور خداوند متعال اس رات میں اپنے بندوں سے دعا و مناجات اور استغفار کو پسند کرتا ہے۔ لہذا ہمیں اس رات اور دن کے اعمال اور مستحبات کے بارے میں توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ حتی کہ اس دن کا ایک اہم مستحب روزہ رکھنا ہے، البتہ اگر روزہ رکھنا دعا اور مناجات میں ضعف کا سبب نہ ہو۔ 

علامہ امین شہیدی نے مزید کہا کہ ہمارے ملک میں ہزاروں شہداء کے سفاک قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کی بجائے نااہل حاکم ان سے مذاکرات اور عام معافی کا اعلان کرتے ہیں جو عدل کے تقاضوں کے سراسر منافی ہے۔ حکمران اپنی عیاشیوں کے لئے عوام پر ٹیکسوں اور مہنگائی کا عذاب ڈال دیتے ہیں، کیا اسلامی ریاست کی طرز حکمرانی کا یہی مطلب ہیں؟ ملک کے کونے کونے میں محب وطن شہریوں کا قتل عام خصوصاً کراچی میں آئے دن اہل تشیع افراد کی شہادتیں اور حکمرانوں اور ریاستی اداروں کی مجرمانہ خاموشی ملکی سالمیت کے لئے سنگین خطرے کی نشاندہی ہیں۔ کراچی اس وقت ملت جعفریہ کی قتل گاہ بنا ہوا ہے۔ نام نہاد آپریشن محض تسلی کے لئے ڈرامہ رچایا جا رہا ہے۔ حکمرانوں نے اگر ہوش کے ناخن نہ لیے تو وہ دن دور نہیں کے ان مظلوموں کے ہاتھ ان کے گریبانوں تک پہنچیں گے۔  یاد رکھیں حکومت کفر سے تو قائم رہ سکتی ہیں مگر ظلم سے نہیں۔
خبر کا کوڈ : 311386
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش