0
Sunday 3 Nov 2013 11:40

نواسہ رسول (ص) نے لازوال قربانی دے کر اسلام کو زندہ رکھا، چوہدری امین

نواسہ رسول (ص) نے لازوال قربانی دے کر اسلام کو زندہ رکھا، چوہدری امین
اسلام ٹائمز۔ ایس ایس پی ضلع کوٹلی چوہدری امین نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے مقدس و بابرکت مہینہ کے دوران ضلع کوٹلی کے اندر امن و عامہ، مذہبی بھائی چارے اور ہم آہنگی کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے تمام مسالک، مکاتب فکر اور ادارے اپنا کردار ادا کریں گے۔ محرم الحرام کا مہینہ اہل اسلام کے لیے غم و الم، دردوسوگ کا مہینہ ہے۔ اس مقدس ماہ میں نواسہ رسول ص اور اہل بیت نے لازوال قربانیاں دے کر اسلام کو زندہ رکھا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے آفس میں محرم الحرام کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران جملہ مسالک کی متفقہ رائے سے میثاق کوٹلی کے نام سے درج ذیل ضابطہ اخلاق طے پایا گیا جس کے مطابق کسی بھی مسلک، مختلف مکاتب فکر کے علماء دین اور امام مسجد کو قطعی اجازت نہ ہو گی کہ وہ ایسی تقریر، خطبہ یا وعظ کرے یا اس قسم کا لڑیچر تقسیم کرے جس سے دوسرے مسالک یا مکاتب فکر کے جذبات مجروع ہوں۔ 

میثاق کوٹلی کے تحت اسے دانستہ یا غیر دانستہ اقدام کرنے والے خطیب، ذاکرین، امام مسجد، منتظم مدرسہ کے خلاف قانون ضابطہ فوجداری کے کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مساجد میں صرف اذان اور خطبہ کے وقت لائوڈ سپیکر کی اجازت ہو گی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہہ امام بارگاہ کے داخلی راستوں، گیٹ و امام بارگاہ کے اندر سکیورٹی کی ذمہ داری منتظمین امام بارگاہ پر ہو گی۔ دوران محرم الحرام جلوس ہائے عزاداری کے اوقات میں کسی دیگر مسلک، مذہبی یا سیاسی جماعت کی طرف سے کسی بھی قسم کے جلسہ و جلوس کی اجازت نہیں ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 317063
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش