0
Saturday 9 Nov 2013 15:17

دہشتگردوں کی سیاسی وابستگی چھپانا حکومت کی غلط پالیسی کا حصہ ہے، کاشف مغل

دہشتگردوں کی سیاسی وابستگی چھپانا حکومت کی غلط پالیسی کا حصہ ہے، کاشف مغل
اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری کاشف مغل نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ کا ملک دشمن جماعت کیلئے مفاہمتی لہجہ مسلم لیگ نواز کی سیاسی ساخت پر منفی اثرات مرتب کرنے مترادف ہے۔ عوامی حکومت کا مقصد پاکستان بلخصوص کراچی کی معیشت اور معاشی وسائل پر قبضہ کرنے والوں کو قوم کے سامنے بے نقاب کرنا ہے۔ دہشت گردوں کی سیاسی وابستگی کو چھپانا اور ان کی ملک دشمن سرگرمیوں پر پردہ ڈالنا حکومت کی غلط پالیسی کا حصہ ہے، حکومت ایسی پالیسیاں اپنانے سے گریز کرے۔ عارضی بیت الحمزہ سے جاری کردہ بیان میں کاشف مغل نے کہا کہ شہر میں نو گو ایریاز اب بھی موجود ہیں، گزشتہ دنوں سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود تاحال نو گو ایریاز قائم ہیں اور اس میں مقیم دہشتگردوں نے شہر بھر میں قتل و غارتگری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے بیان کے مطابق کراچی میں آپریشن کے دواران 9 ہزار افراد گرفتار کئے گئے، عوام یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ان دہشتگردوں کی سیاسی وابستگی کیوں نہیں ظاہر کی گئی اور ان میں سے کتنے دہشتگردوں کو ریلیف فراہم کی گئی، جو ضمانتوں پر رہائی پا کر کھلے عام دندناتے پھر رہے ہیں۔

کاشف مغل نے کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ ہمیشہ حکام کو یہ نشاندہی کراتی رہی ہے کہ محافظوں پر حملے اور اہلکاروں کے قتل میں ملوث جماعت ملک سے مخلص نہیں۔ ماضی سے ابتک متحدہ حکومتی رٹ کو چیلنج کرتی رہی ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ حکومت کی جانب سے اب بھی سنجید گی کا مظاہرہ نہیں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ شہر قائد کی صوتحال دیکھتے ہوئے حقائق پر مبنی بیان دیں۔ شہر میں جاری ٹارگٹ کلنگ، عام انتخابات میں کی جانے والی بدترین دھاندلی اور شہری اداروں میں کی جانے والی اربوں روپوں کی کرپشن میں ملوث جماعت سے خیرخواہی کی امیدیں رکھنا سراسر حماقت ہے۔ مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نے مزید کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں یہ جان لیں کہ کراچی سے نو گو ایریاز کا خاتمہ دہشت گردوں کا قصہ تمام کئے بغیر ممکن نہیں، جس میں غیر جانبداری اور تمام مصلحتوں سے پاک کاروائی عمل میں لانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی آپریشن کی کامیابی کی امیدیں وفاق اور صوبائی حکومتوں سے وابستہ ہیں اس میں رتی برابر کوتاہی برتنا عوام کو بڑے مسائل سے دوچار کرنے کے مترادف ہوگا لہذا موجودہ حکمراں عوامی تواقعات کے پیش نظر پالیسی دیں۔
خبر کا کوڈ : 319284
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش