0
Sunday 10 Nov 2013 18:17

سنی اتحاد کونسل کے 100 سے زائد جید علما کی ملاعمر سے دہشت گردی بند کرانے کی اپیل

سنی اتحاد کونسل کے 100 سے زائد جید علما کی ملاعمر سے دہشت گردی بند کرانے کی اپیل
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل سے وابستہ ایک سو سے زائد جیّد علماء، مشائخ، شیّوخ الحدیث اور مفتیانِ کرام نے اپنے اجتماعی بیان میں ملا عمر سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستانی طالبان کو پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں بند کرنے کا حکم د یں اور اپنا اثر و رسوخ استعمال کر کے اسلامی ریاست کے خلاف مسلح بغاوت کرنے والے پاکستانی طالبان کو اسلامی ریاست کا اسلامی آئین تسلیم کرنے پر آمادہ کریں تاکہ پاکستان کو کمزور کرنے کی امریکی سازش کو ناکام بنایا جا سکے اور پاکستان کے شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔ اپیل میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکومتوں اور پاکستانی قوم نے ہر مشکل مرحلے میں افغان قوم کا ساتھ دیا ہے اور صرف پاکستان میں ہی طالبان کی حکومت کو تسلیم کیا تھا۔ آج ملا عمر کا فرض ہے کہ وہ پاکستان میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور پاکستانی طالبان کو ہتھیار پھینک کر امن کا راستہ اختیار کرنے اور ریاستی اتھارٹی کو تسلیم کرنے پر مجبور کریں کیونکہ پاکستانی طالبان کی خونی کارروائیوں کی وجہ سے اسلام بدنام، پاکستان کمزور اور ہزاروں خاندان تباہ ہو چکے ہیں۔ پاکستانی طالبان کا طرزعمل اسلامی جہاد کے اصولوں اور شرائط کے منافی ہے اس لیے ملا عمر پاکستانی طالبان کو پاکستان کی بجائے امریکہ کے خلاف جہاد کے احکامات جاری کریں۔

اپیل میں علمائے دیوبند سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ اپنے ہم مسلک پاکستانی طالبان کو غیرمسلح ہونے پر آمادہ کریں اور انہیں راہ راست پر لانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں تاکہ امریکہ کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جا سکے کیونکہ امریکہ دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔ اجتماعی اپیل کرنے والوں میں سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا، حاجی حنیف طیّب، شیخ الحدیث علامہ محمد شریف رضوی، علامہ محمد اکبر رضوی، مفتی محمد سعید رضوی، صاحبزادہ عمار سعید سلیمانی، پیر سیّد محمد اقبال شاہ، پیر ضیاء القاسمی مشہدی، علامہ نواز بشیر جلالی، علامہ حامد سرفراز، مفتی محمد یونس رضوی، مفتی محمد حسیب قادری، مفتی محمد کریم خان، مفتی محمد رمضان جامی، علامہ مشتاق احمد نوری، مفتی غلام مرتضیٰ مہروی، مفتی غلام نبی فخری، مفتی شہزاد قادری، مولانا لطف علی شاہ، مولانا غلام نبی ہزاروی، مولانا عابد مہروی، مولانا غلام سرور سعیدی، مولانا ظاہر شاہ قادری، علامہ فاروق سلطان قادری، مفتی محمد فاروق القادری، مولانا حافظ زاہد رازی، مفتی عبدالعزیز، مفتی عبدالحق دریائی، مولانا محمد اکبر نقشبندی، مفتی محمد حسین صدیقی، علامہ باغ علی رضوی، مفتی محمد شعیب منیر رضوی، علامہ محمد آصف رضا قادری، مفتی حبیب رضا قادری، مفتی محمد اظہر سعید رضوی، علامہ منظور عالم سیالوی، علامہ فیصل عزیزی، علامہ محمد اشرف گورمانی، مولانا قاری فیض بخش رضوی، علامہ قاضی محمد یعقوب رضوی، مفتی فیض الحسن صابری، مفتی محمد اقبال نقشبندی، علامہ ریاض الدین پیرزادہ، مولانا قاری حبیب الرحمن، مفتی لیاقت علی رضوی، مفتی محمد عرفان اور دیگر شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 319603
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش