0
Monday 11 Nov 2013 19:10

پارا چنار میں مجالس اور جلوس ہائے عزاء کا سلسلہ جاری

پارا چنار میں مجالس اور جلوس ہائے عزاء کا سلسلہ جاری
اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے سلسلے میں محبان اہل بیت (ع) کی سرزمین پارا چنار میں عزاداری سید الشہدا (ع) کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے ساتھ ساتھ سینکڑوں مقامی رضا کار بھی حفاظتی و انتظامی فرائض ادا کر رہے ہیں۔ امام بارگاہوں اور جلوسوں کے راستوں میں درجنوں سیکورٹی کیمرے نصب کردیئے گئے ہیں۔ بارہ سو سے زائد مقامی رضاکاروں میں امامیہ اسکاوٹس، پاسدار شہری کمیٹی اور علمدار فیڈریشن کے رضاکار بھی شامِل ہیں، واضح رہے کہ پارا چنار میں شبِ ہفتم سے لیکر شبِ عاشورہ تک جلوسِ شب نکلتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 319949
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش