0
Saturday 16 Nov 2013 22:06
علم کی بے حرمتی کے خلاف ملتان میں پانچ مقامات پر دھرنے جاری

ملتان، جب تک دوبارہ علم نصب نہیں کیے جاتے دھرنے جاری رہیں گے، شیعیان حیدرکرار

ملتان، جب تک دوبارہ علم نصب نہیں کیے جاتے دھرنے جاری رہیں گے، شیعیان حیدرکرار
اسلام ٹائمز۔ گیارہ محرم الحرام کو ملتان میں ہونیوالی شرانگیزی کے خلاف ملتان کے علمائے کرام اور عمائدین، لائسنسدار، بانیان مجالس اور دیگر رہنمائوں نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما یافث نوید ہاشمی، سابق صوبائی وزیر سیدحسین جہانیاں گردیزی، علامہ عون محمد نقوی، علامہ ظفر حسین حقانی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، سید منظر عباس، خلیفہ اقبال حسین، مہرمحمد اکرم، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ڈویژنل صدر اور دیگر موجود تھے۔ شرکاء نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملتان میں پیدا ہونیوالی صورتحال بیرونی عناصر کی سازش ہے جو کہ ملتان میں عزاداری سید الشہداء میں رواداری کی روایت کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور شیعہ سنی اختلاف نہیں ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ ملتان میں شیعہ سنی صدیوں سے ایک ساتھ عزاداری سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام مشترکہ مناتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ چوک گھنٹہ گھر اور دولت گیٹ میں کی جانیوالی بے حرمتی ایک گھنائونی سازش ہے۔ کچھ شرپسند عناصر ملتان کے امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ 

اُنہوں نے کہا کہ چوک گھنٹہ گھر اور دولت گیٹ میں علم پاک کو دوبارہ نصب کیا جائے اور جن شرپسند عناصر نے علم پاک کی بے حرمتی کی ہے اُن کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔ دوسری جانب چوک گھنٹ گھر اور دولت گیٹ میں علم مبارک کی بے حرمتی کے خلاف سورج میانی، سوتری وٹ، آستانہ لعل شاہ، دولت گیٹ، چوک قذافی پر احتجاجی دھرنے جاری ہیں۔ احتجاجی دھرنوں میں مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور دیگر رہنما موجودہیں۔ دھرنے کے شرکاء کا مطالبہ ہے کہ جب تک دوبارہ علم نصب نہیں کیا جاتا دھرنے جاری رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 321583
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش