0
Sunday 25 Jul 2010 23:05

امریکہ کا ساتھی تہران کا دشمن،احمدی نژاد

امریکہ کا ساتھی تہران کا دشمن،احمدی نژاد
تہران:اسلام ٹائمز-ریڈیو تہران کی ویب سائیٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا ہے کہ جو بھی ایران کے خلاف سیناریو میں امریکہ کاساتھ دے گا،وہ ملت ایران کا دشمن ہے۔ارنا کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر احمدی نژاد نے آج (اتوار کو) تخلیقی صلاحیتوں کی حامل شخصیتوں کے پانچویں فیسٹیول میں خطاب کرتے ہوئے ایران کے خلاف امریکہ کے نئےسیناریو کے بارے میں کہا کہ جو بھی امریکہ کے اس سیناریو میں اس کا ساتھ دے گا،ایران اس اقدام کو دشمنی سے تعبیر کرتے ہوئے اس کا جواب دے گا۔
ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا کہ امریکیوں نے یورپ کے ایک حصے اور روس کو اپنے نئے سیناریو ميں اپنے ساتھ شامل کر لیا ہے۔لیکن وہ سب جان لیں کہ ایران کے طیاروں اور بحری جہازوں کی راہ میں روکاوٹ جیسے کسی بھی ایران مخالف اقدام کا تہران کی جانب سے فورا جواب دیا جائے گا اور یہ جواب انھیں اپنے کئے پر پشیمان کر دے گا۔
ایران کے صدر نے کہا کہ پٹرول پر پابندی جیسی تمام پابندیاں اور دھمکیاں ملت ایران کے لئےقیمتی موقع رہی ہیں،اور وہ ترقی میں تیزي،اور قوم کی خودکفیلی اور پیشرفت کا باعث بنی ہیں۔
صدر احمدی نژاد نے اپنے بیانات کے دوسرے حصے میں علاقے کی قوموں کو کچلنے کے لئے عالمی سامراج کے منصوبوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا اس حقیقت کو سمجہ چکی ہے،کہ امریکہ اور یورپ نے قوموں کو کچلنےکے لئے صیہونی حکومت قائم کی ہے،کیونکہ وہ اس حکومت کے جرائم اور رویے کے لئے کسی حد و معیار کے قائل نہیں ہيں اور تمام قوموں سے جھوٹ بولتے رہے ہیں۔
جہازوں کی تلاشی لی گئی تو سخت ردعمل ظاہر کریں گے،ایران 
اے آر وائی نیوز کے مطابق ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے خبردار کیا ہے کہ اگر ہمارے کمرشل طیاروں اور بحری جہازوں کی تلاشی لی گئی تو سخت ردعمل ظاہر کریں گے۔احمدی نژاد کا کہنا ہے کہ ہماری کسی کے ساتھ دشمنی نہیں،ہم دوستی اور امن کے خواہاں ہیں،تاہم اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔
تہران میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہا کہ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ ایرانی قوم کے خلاف کونسی طاقتیں فیصلے صادر کرتی ہیں۔یہ طاقتیں اب ہمارے کمرشل طیاروں اور بحری جہازوں کی تلاشی کے بارے میں سوچ رہی ہیں لیکن میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اس سلسلہ میں انہیں سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔رواں ماہ یورپی یونین نے ایرانی مسافر طیاروں پر ان کے فضائی روٹس استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔احمدی نژاد نے کہا کہ ہم کسی کے ساتھ دشمنی نہیں رکھتے۔ ہم امن و دوستی کے خواہاں ہیں،تاہم اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔
خبر کا کوڈ : 32194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش