0
Sunday 1 Dec 2013 18:18

دفاع پاکستان کونسل کے کا دفاع پاکستان کارروان، نیٹو سپلائی بند کرنے کا مطالبہ

دفاع پاکستان کونسل کے کا دفاع پاکستان کارروان، نیٹو سپلائی بند کرنے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام ڈرون حملوں، نیٹو سپلائی اور بھارت کی طرف سے مقبوضہ و آزاد کشمیر کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے اعلان کے خلاف نیلا گنبد سے مسجد شہداء تک دفاع پاکستان کاررواں نکالا گیا، کاررواں میں سکولز، کالجز، یونیورسٹیز و دینی مدارس کے طلباء، وکلاء، تاجروں، سول سوسائٹی سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی اورمختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ دفاع پاکستان کاررواں کی میزبانی جماعۃالدعوۃ نے کی۔ نیلا گنبد سے سینکڑوں افراد گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں،کاروں، بسوں،ویگنوں اور دیگر گاڑیوں پر سوار ہو کر نیلا گنبد اور مسجد شہداء پہنچے۔ اس موقع پر شرکاء کی جانب سے امریکہ، نیٹو فورسز اوربھارت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی۔شرکاء کی بڑی تعدادنے ہاتھوں میں پلے کارڈز ، کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پرکشمیریوں کو تقسیم کرنے کیلئے دیوار برہمن نامنظور، نامنظور، بند کرو، بند کرو نیٹو سپلائی بند کرو، پاکستانی حدود میں گھسنے والے ڈرون طیارے مار گرائے جائیں، امریکی ڈرون طیارے فضا میں برستی موت ہیں اور دیوار برہمن کی تعمیر بھارتی ریاستی دہشت گردی ہے، جیسی تحریریں درج تھیں۔

جماعۃالدعوۃ کی جانب سے لاہور کے بیسیوں مقامات سے علماء کرام اور تحصیل ذمہ داران کی قیادت میں قافلے ترتیب دئیے گئے تھے جو مقامی لوگوں کو لیکر کارواں میں شریک ہوئے۔ نیلا گنبد سے مسجد شہداء تک کے علاقے بھارت سے رشتہ کیا نفرت کا انتقام کا، حافظ سعید قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں، امریکی ڈرون گرائے جائیں اور کشمیر کی آزادی تک جنگ رہے گی، جنگ رہے گی،کے نعروں سے گونج اٹھے۔دفاع پاکستان کارواں میں شرکت کیلئے لوگ صبح دس بجے سے ہی نیلا گنبد پہنچنا شروع ہو گئے تھے۔ دن ایک بجے تک ایک بڑا جم غفیر نیلا گنداور اسکے اطراف میں جمع ہوچکا تھا۔دفاع پاکستان کارواں میں جماعت الدعوۃ، جے یو آئی (س)، جماعت اسلامی اور المحمدیہ سٹوڈنٹس سمیت دیگر طلباء تنظیموں اورجماعتوں کے کارکنان سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 326442
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش