0
Monday 9 Dec 2013 14:28

ملک میں حقیقی تبدیلی لانے کیلئے ہر شخص کو مصطفوی کارکن بننا ہوگا، علامہ غلام مرتضیٰ علوی

ملک میں حقیقی تبدیلی لانے کیلئے ہر شخص کو مصطفوی کارکن بننا ہوگا، علامہ غلام مرتضیٰ علوی
اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے تحریک منہاج القرآن ملتان زون کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد لانگ مارچ کے ذریعے ڈاکٹر طاہر القادری نے انقلاب کی آذان دے دی ہے اور جیسے ہی ایک کروڑ نمازی تیار ہونگے وہ انقلاب کی جماعت کی امامت بھی کروائیں گے اس کیلئے ہر کارکن کا فرض ہے کہ وہ گھر گھر جاکر انقلاب کی دعوت کو عام کرے اور لوگوں کو اس ظالم کرپٹ، استحصالی نظام سے ٹکرانے کا شعور دلائے۔ یہ کام اس وقت تک ممکن نہیں جب تک ہر باشعور شخص عملی طور پر مصطفوی کارکن نہ بن جائے۔ زونل ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن ملتان مفتی ارشاد حسین سعیدی نے کہا کہ عوامی غیض و غضب کا لاوا پک رہا ہے اور ایک دن آئے گا کہ یہ لاوا پھٹ پڑے گا اور سارے کرپٹ لوگوں کو خس و خاشاک کی طرح بہا کر لے جائے گا اور وہ دن بہت جلد آنے والا ہے جب اس ملک میں مصطفوی انقلاب کا سویرا طلوع ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 328805
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش