0
Monday 16 Dec 2013 19:01

خیبر پختوں خوا کا لوکل گورنمنٹ ایکٹ عدالت میں چیلنج

خیبر پختوں خوا کا لوکل گورنمنٹ ایکٹ عدالت میں چیلنج
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے بعد جمعیت علماء اسلام نے خیبر پختوں خوا کے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کو عدالت میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ درخواست جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری اطلاعات مولانا جلیل جان نے دائر کی ، جس میں صوبائی حکومت کی جانب سے بلدیاتی انتخابات جماعتی اور غیر جماعتی بنیادوں پر کرانے پر اعتراض کیا گیا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ کے اختیارات کو بھی چیلنج کیا گیا ہے، لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے سیکشن 16، 52 اور 58 پر بھی اعتراض کیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا کہ فری آڈٹ سسٹم بلدیاتی نظام کی بہتری کیلئے ضروری ہے اور فنانس کمیشن کو وزیرخزانہ کے بجائے غیر جانبدار رکھا جائے ، جمیت علماء اسلام نے رٹ کیلئے 3 رکنی پینل ترتیب دیاہے۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جلیل جان نے کہا کہ ہم بلدیاتی انتخابات کے حق میں ہیں لیکن نظام میں اصلاحات چاہتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے ابھی تک الیکشن کا شیڈول نہیں دیا اور صوبائی حکومت خود اس ڈیلے کرنا چاہتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 331245
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش