0
Saturday 21 Dec 2013 08:52

قرآنی تعلیمات سے دوری اُمت کی ابتری کا بنیادی سبب، عبداللہ وانی

قرآنی تعلیمات سے دوری اُمت کی ابتری کا بنیادی سبب، عبداللہ وانی
اسلام ٹائمز۔ اُمت مسلمہ کی ابتر صورتحال اور ذہنی و فکری پسماندگی کی بنیادی وجہ اُن کا قرآنی تعلیمات سے دور ہوجانا ہے، اس بات کا اظہار امیر جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر محمد عبداللہ وانی نے کل نماز جمعہ کے موقعے پر مرکزی جامع مسجد کھاگ میں ایک بھاری عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا، امیر جماعت نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اپنی عبادت کے لئے پیدا کیا، نماز، روزہ، زکواة اور حج سے انسان کی تربیت ہوتی ہے اور اسلام کی یہ بنیادی عبادات ایک مسلمان کو اس بات کے لیے تیار کرتی ہیں کہ وہ زمین پر اللہ کی حکمرانی قائم کرنے کے لئے جدوجہد کرے، محمد عبداللہ وانی نے کہا کہ حب رسول اکرم (ص) کا تقاضا یہ ہے کہ رسول اللہ (ص) کی ذات کے ساتھ ساتھ اُن کے مشن کے ساتھ بھی والہانہ محبت اور لگاو ہونا چاہیے، عبداللہ وانی نے کہا کہ انسانیت کی ہدایت کے لیے قرآن مجید کے حقوق کو پورا کرنا لازمی ہے اور موجودہ زمانے میں عالمی سطح پر مسلمانوں کی ابتری اور بدحالی کا بنیادی سبب بھی یہی ہے کہ انہوں نے قرآنی تعلیمات پر نہ صرف عمل کرنا چھوڑ دیا ہے بلکہ اُمت قرآن کی تعلیمات سے ہی بے خبر ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی بستیوں میں قرآن پڑھانے کا اہتمام کرنے کے لیے صباحی و مساعی درسگاہاں کے ساتھ ساتھ اڈلٹ قرآنک سنٹرس قائم کریں، نیز جماعت اسلامی جموں و کشمیر ضلع جموں کا سالانہ سہ روزہ اجتماع کل یعنی 12 دسمبر سنیچروار کو مسجد ابراہیم راجندربازار جموں میں منعقد ہونے جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 332715
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش