0
Monday 23 Dec 2013 23:38

بلوچستان، اے این پی کے زیراہتمام کل جماعتی کانفرنس 25 دسمبر کو ہو گی

بلوچستان، اے این پی کے زیراہتمام کل جماعتی کانفرنس 25 دسمبر کو ہو گی

اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام پارٹی کے مرکزی رہنماء نواب عبدالظاہر کاسی کی بازیابی اور صوبے و خصوصاً کوئٹہ میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر کوئٹہ پریس کلب میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس کے تمام انتظامات مکمل کر دئیے گئے ہیں۔ کانفرنس 25 دسمبر کو صبح 10 بجے پریس کلب کوئٹہ میں شروع ہو گی۔ اے این پی کے بیان کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کو دعوت نامے پہنچا دیئے گئے اور مجوزہ آل پارٹیز کانفرنس کا ایجنڈا ایک نکاتی ہو گا۔ جس میں نواب عبدالظاہر کاسی کی بازیابی اور ارباب عبدالظاہر کاسی کے خاندان اور پارٹی کی طرف سے اغواکاروں کے سامنے گھٹنے نہ ٹیکنے کے بارے اور صوبے خصوصاً کوئٹہ شہر میں امن و  امان کے قیام کے خاطر مشترکہ موقف لانے کیلئے آل پارٹیز کا انعقاد کیا گیا۔ پارٹی بیان میں تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ آل پارٹیز کانفرنس میں شریک ہوکر اغواء کاروں کو ایک مشترکہ پیغام دیں۔ تاکہ صوبے اور شہر کے حالات کو کنٹرول کرنے کے لیے مشترکہ جدوجہد کی جا سکے۔ پارٹی بیان میں کہا گیا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس جو 25 دسمبر کو پریس کلب کوئٹہ میں صبح 10 بجے شروع ہو گی۔ صوبے کی سیاست پر مثبت اور منفی قوتوں کے لیے نقصان کا ذریعہ ثابت ہو گی۔ بیان میں کہا گیا کہ تمام سیاسی جماعتیں اس کانفرنس کے لیے اچھی اور مثبت تجاویز پیش کریں گی تاکہ مستقبل میں اپنے صوبے اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

خبر کا کوڈ : 333615
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش