0
Wednesday 25 Dec 2013 21:51

قائد اعظم کے افکارو نظریات پر عمل کئے بغیر استحکام پاکستان ممکن نہیں، رانا تصویر احمد

قائد اعظم کے افکارو نظریات پر عمل کئے بغیر استحکام پاکستان ممکن نہیں، رانا تصویر احمد
اسلام ٹائمز۔ تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی چیئرمین رانا تصویر احمد نے یوم قائد اعظم کے حوالے سے تحریک کے مرکزی دفتر میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کے عظیم رہنما تھے، انہوں نے اپنے بے بدل اصولوں اور خلوص نیت کے ساتھ دنیا کی تاریخ پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ آج قائد کا پاکستان بہت سے مسائل اور بحرانوں کا شکار ہو چکا ہے۔ ہمیں استحکام پاکستان کیلئے قائداعظم کے افکار و نظریات پر عمل پیرا ہونا پڑے گا اس کے بغیر پاکستان کا استحکام ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے ہمیں متحد ہوکر اپنے ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے کردار ادا کرنے کا درس دیا۔ آج بھی ہمیں ہر قسم کے تعصبات سے بالا تر ہوکر خالص پاکستانی بن کر سوچنا ہوگا۔ کچھ نام نہاد لسانیت پرست اپنی زبان کے نام پر اس خطے میں تعصبات کا بیج بو رہے ہیں، ہم انہیں باور کرانا چاہتے ہیں کہ قائداعظم کے پاکستان میں کسی تعصب کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ ہیں ہر قسم کے تعصبات سے بالا تر ہوکر اپنے ملک کی بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔ اگر آج ہم قائد کے پاکستان کو عظیم تر بنانا چاہتے ہیں تو اس کیلئے ہمیں قومی، لسانی، نسلی اور صوبائی تعصبات کا قلع قمع کرنا ہوگا۔ یہ خطہ قائد کے اصولوں پر عمل پیرا ہوکر قائد کے خوابوں کی تعبیر ثابت ہوگا۔ت قریب میں محمد عارف رضوی، محمد اختر قریشی، رائو عبدالقیوم شاہین، محمد ایوب ڈوگر، محمد نعیم اختر ٹھاکر، چوہدری شہزاد فیصل، چوہدری محمد اکرم گجر اور دیگر نے بھی شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 334300
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش