0
Thursday 9 Jan 2014 21:46

دوسروں کوجہاد کی تلقین کرنے والے خود عیش وعشرت کی زندگی بسرکرتے ہیں، سربراہ سعودی مذہبی پولیس

دوسروں کوجہاد کی تلقین کرنے والے خود عیش وعشرت کی زندگی بسرکرتے ہیں، سربراہ سعودی مذہبی پولیس
اسلام ٹائمز۔ عرب ویب سائیٹ پر شائع ہونے والے انٹرویو میں عبدالطیف آل الشیخ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں کچھ عناصر اپنی بیمار سوچ اور مذموم عزائم کی تکمیل کے لئے دشمن کے ساتھ تعاون کے مرتکب ہوکر ریاست کی سلامتی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ یہ گروپ خود ساختہ خلیفۃ المسلمین کے ہاتھ پر بیعت کے نام پر سادہ لوح شہریوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ 

عبدالطیف آل الشیخ کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو بیرون ملک جہاد پر اکسانا انتہا پسندی ہے، اس قسم کی سرگرمیوں میں ملوث لوگ درحقیقت بے گناہ اور سادہ لوح نوجوانوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔ وہ جہاد کے نام پر نوجوانوں کو بیرون ملک جانے ہر آمادہ کرتے ہیں جہاں انہیں قتل کردیا جاتا ہے اور اگر وہ زندہ بھی بچ جائیں تو قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کرتے ہیں جبکہ وہ خود اپنے گھر والوں کے ہمراہ عیش و عشرت کی زندگی بسر کرتے ہیں،ایسے لوگ عوام میں انتشار پھیلانے کی سازش سے باز آجائیں۔
خبر کا کوڈ : 339437
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش